صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 27 نومبر کو پارادیپ میں بوئتا بندنا کی تقریب میں شرکت کریں گی

Posted On: 25 NOV 2023 7:41PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 26 سے 27 نومبر 2023 تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند 27 نومبر کو پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کی طرف سے پارا دیپ میں منعقدہ بوئتا بندنا کی تقریب میں شرکت کریں گی اور ورچوئل طور پر ایک ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا افتتاح کریں گی اور ساتھ ہی پورٹ ٹاؤن شپ اور اگلی نسل کے جہاز ٹریفک مینجمنٹ اور انفارمیشن سسٹم کے لیے نئے آبی ذخائر اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ صدر جمہوریہ ماہی گیری برادری کے ممبران سے بھی بات چیت کریں گی۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1422


(Release ID: 1979813) Visitor Counter : 88