نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نوجوان ذہنوں کی پرورش سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے: نائب صدر


آپ اپنے ملک کے سفیر سے عالمی سفیرمیں تبدیل ہو گئے ہیں: نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ كی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جی-20 كے سب سے بڑے كوئز مقابلے تھِنكیو کے فائنلسٹ طلباء سے مكالمہ

Posted On: 25 NOV 2023 1:43PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج جی-20 میں 'نوجوان ذہنوں' کی مؤثر شرکت پر روشنی ڈالی اور ملك كے نوجوانوں کی پرورش کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے كہا کہ جب وہ حوصلہ توانا، حوصلہ افزا، اور متحرك كئے جاتے ہیں تو ان کی کارکردگی کی صلاحیت لامحدود ہو جاتی ہے۔

نائب صدر نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جی-20 تھِنكیو کوئز کے فائنلسٹ شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہیں بتایا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر محض 30 ماہ میں مکمل ہو گئی تھی۔ یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جس میں ملک کے کونے کونے سے انسانی وسائل شامل تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہندوستان کی صدارت کے دوران حالیہ جی-20 سربراہی اجلاس کی کامیابیوں كو خصوصی اہمیت دی اور بتایا  کہ ملک بھر میں 60 مقامات پر 200 سے زیادہ میٹنگیں ہوئیں۔

طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر نے 'متعلقہ ممالک کے سفیر' کے طور پر ان کے ابتدائی کردار اور پھر ان كے 'عالمی سفیر' میں بدلنے کو تسلیم کیا۔ جناب دھنکھر نے شرکاء کی حوصلہ افزائی كرتے ہوئے كہا  کی کہ وہ اپنے تجربات اور سفر کی تاریخ مرتب کریں، دوستی کو فروغ دیں اور اپنے دورے سے باہر روابط برقرار رکھیں۔

******

U.No:1409

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1979737) Visitor Counter : 77