کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زراعت اور ڈبہ بند خوراک  کی مصنوعات کی ترقیاتی اتھارٹی ( اپیڈا)   نے کاجو کے قومی دن پر بنگلہ دیش، قطر، ملیشیا اور امریکہ کو کاجو برآمد کرنے  میں  سہولت فراہم کی ہے

Posted On: 24 NOV 2023 5:24PM by PIB Delhi

زراعت اور  ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات  کی ترقیاتی اتھارٹی  ( اپیڈا ) نے ،  جو  حکومتِ ہند کی وزارت تجارت کا ایک ادارہ ہے ، برآمدات میں سہولت کار کے طور پر ایک اہم کردار ادا کیا  اور   23 نومبر ،  2023  ء کو کاجو کے قومی دن  کے موقع پر بنگلہ دیش، قطر، ملیشیا اور امریکہ کے لیے کاجو کی کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔   بنگلہ دیش کو اڈیشہ  کے راستے سے کاجو کی پہلی کھیپ موصول ہوگی۔

کوٹ ڈی آئیوری کے بعد، ہندوستان کاجو کی پیداوار اور برآمد کرنے والا  دوسرا سب سے بڑا  ملک ہے  ، جس کا حصہ 15 فی صد  سے زیادہ ہے، اس کے بعد دنیا کے کاجو کی برآمد میں ویتنام کا نمبر آتا ہے۔ ہندوستان ، جن ملکوں کو سب سے زیادہ کاجو بر آمد کرتا ہے ، اُن میں متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، جاپان اور سعودی عرب  شامل ہیں۔ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، کرناٹک اور تمل ناڈو ہندوستان میں کاجو پیدا کرنے والی بڑی ریاستیں ہیں۔ ہندوستان بنیادی طور پر کاجو کے دانے برآمد کرتا ہے  ، جس میں کاجو نٹ شیل مائع اور کارڈنول کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے۔

ہندوستانی کاجو کے لیے  متحدہ عرب امارات   اور نیدرلینڈز سب سے زیادہ کاجو درآمد کرنے والے ممالک ہیں ۔  اپیڈا  ،  جاپان، سعودی عرب، برطانیہ، اسپین، کویت، قطر، امریکہ  اور یوروپی ممالک وغیرہ کی بین الاقوامی منڈیوں میں کاجو کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کے کام  میں مدد کر رہا ہے۔

اپیڈا نے اپنے علاقائی دفاتر کے ساتھ مشترکہ طور پر  ، کاجو ایسوسی ایشن، ایکسپورٹرز اور  متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر سات ریاستوں میں کاجو کا قومی دن منانے کے لیے پروگراموں کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مختلف قسم کی سرگرمیاں ، جیسے کاجو کے  فریقوں کے ساتھ بات چیت کے  اجلاس ، نیٹ ورکنگ کے لیے پلیٹ فارم،  معلومات کے تبادلے اور صنعت کے رجحانات اور سیکٹر میں درپیش چیلنجز پر  مباحثے شامل تھیں۔

اس تقریب کے آغاز پر  ، جس میں   متعلقہ فریقین ، برآمد کنندگان اور کاجو کی صنعت کے شائقین کو یکجا کیا گیا ،  اپیڈا کے چیئرمین جناب  ابھشیک دیو نے  کاجو کے قومی  دن منانے کے لیے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’  آج،  اپیڈا کے ہمارے مختلف علاقائی دفاتر  نہ صرف جشن منانے بلکہ ترقی کے رجحانات، پیداوار، برآمداتی حکمت عملیوں اور کاجو کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر بامعنی بات چیت  کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

کاجو کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صنعت کی ترقی اور فروغ  بہت خوش آئند ہے ۔  یہ ترقی کسانوں، پروسیسرز اور برآمد کنندگان کی محنت کی عکاس ہے۔

چیئرمین نے کاجو کے کاشتکاروں اور  کاجو تیار کرنے والوں کی مزید  ستائش اور حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہمارے  محنت کش  کسانوں نے کاجو کی بڑھتی ہوئی پیداوار میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ معیاری اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں سے  ، ان کی وابستگی نے نہ صرف صنعت کے معیار کو بلند کیا ہے بلکہ ہمیں عالمی منڈی میں کلیدی  شراکت دار کے طور پر جگہ دلائی ہے۔ ‘‘

اپیڈا کے دائرۂ کار میں آنے کے بعد  سے ہی  ،  یہ  کاجو اور اس کی مصنوعات   ، کاجو سیکٹر کے  متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر صنعت کو جدید کاری اور پروسیسنگ کی سہولیات، لاجسٹکس ،  سخت بین الاقوامی مقابلہ آرائی اور  معیار کی صورت میں درپیش مختلف مسائل   نیز  چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مصروف عمل ہے۔

یہ تقریب ، ملک  میں کاجو پیدا کرنے والے  تمام علاقوں میں  سیکٹر کے  فریقوں  کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک پلیٹ فارم  ہے  اور اپیڈا  ، کاجو کی  عالمی  تجارت میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے اقدام کو تیز کرے گا۔

مستقبل میں،  اپیڈا کاجو کی صنعت  کو خود کار بنانے کے لیے اقدامات کر سکتی ہے ۔ پیشہ ور افراد کی تربیت، کاجو پروسیسنگ یونٹس کا رجسٹریشن اور کاجو کے لیے مونگ پھلی کی نقل تیار کرنے کا نظام وضع کیا جائے گا۔  اپیڈا  متعلقہ فریقین کو کاجو سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔  اپیڈا مسلسل جدید طریقوں کی تلاش، ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے  عہد بستہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستانی کاجو کی مصنوعات دنیا کے کونے کونے تک پہنچیں۔

 

-----------------------

(ش ح۔    و ا      ۔ ع ا)

U NO: 1376



(Release ID: 1979545) Visitor Counter : 78