وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

قومی گوپال رتن ایوارڈز 26 نومبر 2023 کونیشنل  ملک ڈے کی تقریبات 2023 کے ایک حصے کے طور پر دیئے جائیں گے


ایوارڈ کے لئے ایک آن لائن ایپلیکیشن پورٹل کے ذریعہ درخواستیں طلب کی گئیں؛ کل 1770 درخواستیں موصول ہوئیں

Posted On: 24 NOV 2023 12:04PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 26 نومبر 2023 کوآسام میں گواہاٹی کے  ویٹرنری کالج گراؤنڈ میں نیشنل گوپال رتن ایوارڈز پیش کریں گے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت  بسوا سرما اور ماہی پروری، مویشی پروری اورڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان بھی ایوارڈ تقریب میں موجود ہوں گے۔ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ نیشنل ملک ڈے کی تقریبات 2023 کے ایک حصے کے طور پر نیشنل گوپال رتن ایوارڈ 2023 کا اہتمام کر رہا ہے۔

نیشنل گوپال رتن ایوارڈ مویشی اور ڈیری کے شعبے میں اعلیٰ ترین قومی ایوارڈز میں سے ایک ہے، جس کا مقصداس شعبے میں کام کررہے  دیسی مویشیوں کی پرورش کرنے والے کسانوں، اے آئی ٹیکنیشنز اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز/ دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ ڈیری فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشنز جیسے تمام افراد کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ایوارڈ تین زمروں میں دیا جاتا ہے، یعنی

  1. بہترین ڈیری فارمرجو دیسی مویشی/بھینس کی نسلیں پالتے ہیں،
  2. بہترین ڈیری کوآپریٹو/ دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن۔
  3. بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن( اے آئی ٹی) اور

پہلی رینک کے لئے ایوارڈ5 لاکھ  روپے ، دوسری رینک کے لئے 3 لاکھ اور روپے ا ور تیسری رینک کے لیے 2 لاکھ روپے  کے نقد انعام پر مشتمل ہے ، اس کے ساتھ ساتھ پہلے دوزمروں یعنی بہترین ڈیری فارمر اور بہترین ڈی سی ایس /ایف پی او /ایم پی سیزمیں میرٹ سرٹیفکیٹ اور اورمومنٹو دیئے جاتے  ہیں ۔

بیسٹ آرٹیفیشل انسیمینیشن ٹیکنیشن (اے آئی ٹی) زمرہ کے معاملے میں، نیشنل گوپال رتن ایوارڈ-2023 صرف میرٹ سرٹیفکیٹ اورمومنٹو پر مشتمل ہوگا۔

مناسب کارروائی کے بعد، مویشی پروری کا محکمہ ہر زمرے میں فاتحین کا اعلان کر رہا ہے:

 

نمبرشمار

زمرہ

این جی آر اے 2023 کے فاتحین کا نام  رینک کےساتھ

 

 

 

1.

بہترین ڈیری فارمرجو دیسی مویشی/بھینس کی نسلیں پالتے ہیں۔

پہلا- جناب رام سنگھ ، کرنال، ہریانہ

دوسرا-جناب نلیش مگن بھائی اہر، سورت، گجرات

تیسرا- جناب برندا سدھارتھ شاہ، ولساڈ، گجرات

تیسرا-جناب راہل منوہر کھیرنار، ناسک، مہاراشٹر

 

 

 

 

2.

بہترین ڈیری کوآپریٹو/ دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن۔

پہلا-پلپلی کشیرول پڈاکا سہلکارنا سنگم ڈی لمیٹڈ، ویاناڈ ، کیرلہ

دوسرا-ٹی ایم حسور ملک پروڈیوسر کوآئریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کوآپریٹو سوسائٹی، مانڈیا، کرناٹک

تیسرا-ایم ایس 158 ناتھم کوول پٹی،  ملک پروڈیوسرس کوآپریٹو سوسائٹی، ڈنڈی گل، تملناڈو

 

 

3.

بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن( اے آئی ٹی)

پہلا- جناب سمن کمار ساہ، ارریہ،بہار

دوسرا-جناب انل کمار پردھان، انوگول، اوڈیشہ

تیسرا-جناب مڈاپوپرساد راؤ، سری کاکولم، آندھرا پردیش

 

 

یہ درخواستیں آن لائن ایپلیکیشن پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے ذریعے 15.08.2023 سے 15.10.2023 کے دوران طلب کی گئیں جسے   وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے تیار کیا ہے۔ کل 1770 درخواستیں موصول ہوئیں۔

مویشیوں کا شعبہ آج ہندوستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہے، جس میں زراعت اور اس سے منسلک سیکٹر جی وی اے کا ایک تہائی حصہ ہے اور اس میں 8فیصد سے زیادہ سی اے جی آر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مویسی پروی، ڈیری اور ماہی پروری کی سرگرمیاں کسانوں کی آمدنی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خاص طور پر بے زمین، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں اور خواتین کے درمیان،اس کے علاوہ  لاکھوں لوگوں کو سستا اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرتے ہیں۔

ہندوستان کی دیسی بھینسوں کی نسلیں مضبوط ہیں اور قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی جینیاتی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مقامی نسلوں کی نشوونما اور تحفظ کے حوالے سے کوئی خاص پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے ان کی آبادی میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اس وقت ان کی کارکردگی صلاحیت سے کم ہے۔ اس طرح ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کےمحکمہ نے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت دسمبر 2014 میں بھینسوں کی نسل کی افزائش  اور ڈیری کی ترقی کے قومی پروگرام کے تحت ‘‘راشٹریہ گوکل مشن’’ شروع کیا ہے جس کا مقصد دیسی بھینسوں کی نسلوں کا تحفظ اور ان کی ترقی ہے ۔

 

*****

ش ح۔ف  ا۔ف ر

 (U: 1364)



(Release ID: 1979367) Visitor Counter : 69