وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے متھرا، اتر پردیش میں شری کرشنا جنم بھومی مندر میں درشن اور پوجا کی

Posted On: 23 NOV 2023 7:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی مندر میں درشن کیے اور پوجا کی۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

”متھرا میں شری کرشن جنم بھومی مندر میں پوجا کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ برج کے ہر کونے میں واقع گردھر گوپال کے خوبصورت نظارے نے مجھے جذباتی کر دیا! میں نے ان سے ملک بھر کے اپنے خاندان کے تمام افراد کے لیے خوشی، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔“

وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

23-11-2023

U: 1347


(Release ID: 1979252) Visitor Counter : 90