وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ’ودوتھلائی پارٹ 1' کے اداکاروں اور فلم پروڈکشن سے وابستہ لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کی
سنیما کی کہانیوں کی تخلیق مقامی ثقافت، زبان اور زمین سے وابستہ ہوتی ہے: ویٹری مارن، ڈائریکٹر
گوا، 22 نومبر 2023
54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں کل انڈین پینورما فیچر کے زمرے میں نمائش کے لیے آنے والے تامل فیچر ودوتھلائی پارٹ 1 کے ڈائریکٹر ویٹری مارن نے کہا، ”میں اپنی فلمیں ایسی بناتا ہوں جن کی جڑیں مقامی ثقافت، زبان اور زمین میں پیوست ہوتی ہیں۔ ہدایت کار، مرکزی اداکار سوری، پروڈیوسر الریڈ کمار سنتھانم اور فوٹوگرافی کے ڈائریکٹر آر ویلراج نے گوا میں منعقدہ 54ویں آئی ایف ایف آئی میں مندوبین، فلم کے شائقین اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ویٹری مارن نے کہا کہ وہ صرف کووڈ کے دور میں ایک چھوٹی فلم بنانا چاہتے تھے جب پابندیاں عائد کی جا رہی اور ہٹائی جا رہی تھیں۔ وہ 30 دنوں میں فلم کو مکمل کرنے کے لیے عملے کے ساتھ جنگل جانا چاہتے تھے جہاں وہ باقی دنیا سے دور رہتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم 1998 میں جیا موہن کے ذریعہ لکھی گئی چھ صفحات کی مختصر کہانی ’تھونیون‘ پر مبنی ہے، جس کا ایک حصہ ویٹری مارن نے لکھا ہے اور کچھ مزید تحقیق پر مبنی ہے۔ لیکن ایک بار جب انھوں نے اس پر کام شروع کیا تو دوسری چیزیں شامل ہونے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل سفر ہے اور فلم اب بھی بن ہی رہی ہے۔
فلم کا ساؤنڈ ٹریک الیاراجا نے ترتیب دیا ہے اور یہ تجربہ کار موسیقار کے ساتھ ویٹری مارن کا پہلا تجربہ تھا۔
مرکزی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”سوری نے کماریسن کا کردار بخوبی ادا کیا ہے، ان کی حقیقی شخصیت اس کردار کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے میل کھاتی ہے۔“ خاص طور پر، سوری کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کا عزم فلم کے فائنل اسٹنٹ میں واضح ہے۔ یہ ان کی لگن اور فٹنس کی سطح کا ثبوت ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکار سوری نے بطور مزاحیہ اداکار تقریباً 160 فلموں کے کیریئر کے بعد پہلی بار بطور ہیرو ایک عظیم الشان اسٹیج پر قدم رکھنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ویٹری مارن کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ابتدا میں انہیں ایک معمولی کردار کی پیشکش کی تھی، جو بعد میں مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئی جس سے وہ بے حد خوش ہوئے۔
مارچ 2023 میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم تنقیدی اور تجارتی لحاظ سے کامیاب رہی ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ 2024 کے اوائل میں ریلیز ہونے والا ہے۔
فلم کا خلاصہ:
ودوتھلائی پارٹ 1 کی کہانی 1987 میں تامل ناڈو کی ہے، جہاں ایک ریلوے پل پر ہونے والے تباہ کن بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک مسلح حکومت مخالف گروپ، پیپلز آرمی، خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ گروپ کے سربراہ پیرومل کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی پولیس بٹالین کو تفویض کیا گیا ہے۔ جنگل میں پولیس سے متعلق چھوٹے چھوٹے کام کرنے کی وجہ سے نئے بھرتی ہونے والے کماریسن کی پولیس کے کام سے متعلق امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ وہ تھمیجھارسی سے دوستی کرتا ہے، اپنی برادری کی حالت زار کا علم ہونے پر وہ اپنے اعلیٰ افسران کے غصے کا شکار ہو جاتا ہے۔ کماریسن نے تھامیجھارسی کے گاؤں کو پولیس کی ہراسانی سے بچانے کا منصوبہ بنایا، جس سے ہر کسی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔
کاسٹ اور عملہ:
ڈائریکٹر: ویٹری مارن
اداکار: سوری، وجے سیتھوپتی، بھوانی سری
اسکرین رائٹر: ویٹری مارن، منیمارن
پروڈیوسر: آر ایس انفوٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، گراس روٹس فلم کمپنی
ڈی او پی: آر ویلراج
ایڈیٹر: آر رامر
مکمل بات چیت یہاں دیکھیں:
https://www.youtube.com/watch?v=1qsv_EsbDaU
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1294
(Release ID: 1978921)
Visitor Counter : 187