دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھومی سمواد VII: شمال مشرقی ریاستوں میں لینڈ گورننس – ”مستقبل کے لیے ڈیجیٹائزیشن حل“ کا انعقاد 24 نومبر 2023 کو کیا جائے گا

Posted On: 22 NOV 2023 6:18PM by PIB Delhi

محکمہ زمینی وسائل، دیہی ترقی کی وزارت 24 نومبر 2023 کو وگیان بھون انیکسی، نئی دہلی میں شمال مشرقی ریاستوں اور خود مختار پہاڑی ضلع کونسلوں (اے ڈی سی) کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کے تحت پیشرفت اور بھومی سمواد VII کے حصے کے طور پر دیگر اقدامات/ مسائل پر ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس ملک میں زمینی انتظامیہ اور نظم و نسق کے مکالموں اور مباحثوں کی بھومی سمواد سیریز کے تحت منعقد کی جا رہی ہے اور اس کی صدارت زمینی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے ٹرکی کریں گے۔ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور محکموں، دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ یہ ساتویں کانفرنس ہے۔ کانفرنس میں ڈی آئی ایل آر ایم پی اور شمال مشرقی ریاستوں کے دیگر اقدامات اور شمال مشرقی ریاستوں کے اے ڈی سی اور خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس میں متعلقہ اے ڈی سی میں ڈی آئی ایل آر ایم پی کے نفاذ کے لیے اے ڈی سی کے ایکشن پلان پر پرزنٹیشنز بھی دی جائیں گی۔ زیر بحث آنے والے ایکشن پلان میں سال وار ایکشن پلان/فزیکل/مالی اہداف اور تمام اجزا کی پیش رفت اور تیاری جیسے انسانی وسائل کی دستیابی/تعیناتی، صلاحیت سازی اور پلان کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن شامل ہوں گے۔ کانفرنس علم اور نظریات کے تبادلے، اختراعات کی نمائش، کامیاب کیس اسٹڈی، حل کی نشاندہی، مستقبل کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال اور مختلف موضوعات پر باہمی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔

کانفرنس میں ریاستی محصولات/ رجسٹریشن محکموں کے سینیئر افسران اور آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کے انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن سمیت شرکا شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں اے ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر / ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری / ایگزیکٹو سیکرٹری (اے ڈی سی) بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن مسوری (ایل بی ایس این اے اے) کے بی این یوگندھر سنٹر فار رورل اسٹڈیز، سرویئر جنرل آف انڈیا، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند اور شمال مشرقی کونسل، شیلانگ، میگھالیہ سے بھی شرکت متوقع ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1293


(Release ID: 1978907) Visitor Counter : 109