صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم شری، کھیل رتن ارجن ایوارڈیافتہ ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک نے 42 ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے(آئی آئی ٹی ایف) میں وزارت صحت کے پویلین’آیوشمان بھوَہ‘کا دورہ کیا


’’ہر شہری کو، ٹی بی سے پاک ملک بننے کے سفر کو تیز کرنے کے لیے کم از کم ایک ٹی بی کے مریض کو نی-شے متر بننے کا عہد کرنا چاہیے‘‘

’’میں اس سال ٹی بی کے 10 مریضوں کے لیے نی-شے متر بن گیا تھا، جو اب ٹی بی سے ٹھیک ہو چکے ہیں‘‘

Posted On: 22 NOV 2023 3:32PM by PIB Delhi

پدم شری، کھیل رتن ارجن ایوارڈیافتہ ہندوستان کی پہلی خاتون پیرا اولمپک میڈلسٹ اور پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کی صدر ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک ٹی بی مکت بھارت مہم کی قومی سفیر اور خود ایک نی-شے متر بھی ہیں۔’’ہر شہری کو ٹی بی سے پاک ملک بننے کے سفر کو تیز کرنے کے لیے کم از کم ایک ٹی بی کے مریض کو نی-شے متر بننے کا عہد کرنا چاہیے۔‘‘یہ بات ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک نے کہی، جب انہوں نے آج 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر( آئی آئی ٹی ایف)میں آیوشمان بھَوہ ہیلتھ پویلین کا دورہ کیا۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اس سال کے پویلین کا تھیم ’’وسودھیو کٹمبکم، تجارت کے ذریعےمتحد‘‘ہے، جبکہ ہیلتھ پویلین کا تھیم’’آیوشمان بھَوہ‘‘ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P9CJ.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B7Q4.png

 

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2025 تک ٹی بی سے پاک ہندوستان کے حصول کے خواب کو دہرایا۔’’صحت ہی حتمی دولت ہے‘‘ پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے جن آندولن تحریک میں حصہ لینے پر زور دیا تاکہ2025 تک  ٹی بی سے پاک  ہندوستان کو یقینی بنانے کے لیے رفتار سازی  کی جاسکے۔ انہوں نے نی-شے متر بننے کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ ٹی بی مکت بھارت مہم کے لیے اپنی حمایت کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک نے مزید کہا کہ’’میں اس سال ٹی بی کے 10 مریضوں کے لیے ایک نی-شے متر بن گئی تھی، جو اب اچھا کررہے ہیں اور ٹی بی سے مبرا ہیں۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JY77.png

 

انہوں نے ٹی بی سے بچ جانے والی اپنی کہانی بھی سنائی اور اس بات پر زور دیا کہ جہاں علاج  ایک جسمانی عمل  ہے، وہیں صحت یابی کا پہلا مرحلہ ذہنی تندرستی، مثبت ذہنیت کو برقرار رکھنے اور اس صورتحال کے ارد گرد موجود کلنک سے اوپر اٹھنے سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحیح رہنمائی، غذائیت اور دیکھ بھال سے اس صورتحال  پر قابو پانا مکمل طور پر ممکن ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00571E7.png

 

دیکھ بھال کرنے والوں کے عزم اور اثر کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک نے اس بات پر زور دیا کہ دیکھ بھال کرنے والے ٹی بی کے مریض کی کامیاب صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ مختلف ٹی بی مراکز پر علاج مکمل طور پر ممکن اور قابل رسائی ہے، انہوں نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ اپنا علاج کامل طور پر مکمل کریں اور اس صورتحال کے دورانیہ اور اثرات سے ہمت نہ ہاریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حالت سے جڑے کلنک سے اوپر اٹھیں اور اس قوم کا ٹی بی کے خاتمے کے لیے دل سے تعاون کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی بی کے مریضوں کی شفایابی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنانا اور مثبت نقطہ نظر کو برقرار رکھنا، ان کی اس حالت کو شکست دینے اور مکمل طور پر صحت یاب ہونے کی عمل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OY73.png

 

ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک نے نہ صرف ٹی بی سے لڑنے، بلکہ ٹی بی سے بچ جانے والوں کی کامیابی کی کہانیاں اور نی-شے متروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اُجاگر کرنے کی خاطر معلومات کی ترسیل اور بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے میڈیا کی بھی تعریف کی۔

اس تقریب میں ڈاکٹر راجندر پی جوشی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ٹی بی ڈویژن(سی ٹی ڈی)، وزارت صحت اور خاندانی بہبود،سینئر سرکاری افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

پدم شری، کھیل رتن ارجن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر (ایچ سی)دیپا ملک نے 22نومبر 2023 کو42ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کا دورہ کیا۔

 

*******

ش ح۔ م م۔ن ع

U. No.1273

 


(Release ID: 1978794) Visitor Counter : 88


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu