زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آسیان-انڈیا ملیٹ فیسٹیول 2023 ،22 نومبر 2023 کو جنوبی جکارتہ، انڈونیشیا میں ایک نمایاں خریداری کے مقام کوٹا کاسابلانکا مال میں شروع ہو ا


اس فیسٹیول کا مقصد آسیان کے رکن ممالک کے درمیان بیداری پیدا کرنا اور موٹے اناج اور  موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کے لیے ایک مارکیٹ بنانا ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ہندوستان سے ایک وفد کی قیادت کر رہا ہے، جو فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی اوز) صنعت کے لیڈروں اور دیگرشعبوں کے پیشہ ور افراد کے متنوع مجموعہ کی نمائندگی کر رہا ہے

موٹے اناج  پر مبنی ایک نمائش میلے کے حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں موٹے اناج  پر مبنی ایف پی اوز، اسٹارٹ اپس اور ہندوستانی باورچیوں کی شرکت شامل ہے

Posted On: 22 NOV 2023 2:35PM by PIB Delhi

آسیان میں ہندوستانی مشن زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے تعاون سے انڈونیشیا میں 22 نومبر سے 26 نومبر 2023 تک آسیان-انڈیا ملیٹ فیسٹیول 2023 کا انعقاد کر رہا ہے۔ میلے کا افتتاحی اجلاس جنوبی جکارتہ، انڈونیشیا میں نمایاں خریداری کی منزل کوٹا کاسابلانکا مال میں منعقد ہوا ۔ موٹے اناج  پر مبنی ایک نمائش میلے کے حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں موٹے اناج  پر مبنی ایف پی اوز، اسٹارٹ اپس اور ہندوستانی باورچیوں کی شرکت شامل ہے۔

موٹے اناج  کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) کی تقریبات کے ساتھ ہم آہنگ، اس تہوار کا مقصد آسیان کے رکن ممالک یعنی برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام کے درمیان جوار اور باجرے پر مبنی مصنوعات کے لیے بیداری پیدا کرنا اور بازار پیدا کرنا ہے ۔ میلے کے دوران، زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ہندوستان کے ایک وفد کی قیادت کر رہا ہے، جو ہندوستانی باجرے کے ماحولیاتی نظام میں مصروف پیشہ ور افراد کے متنوع سیٹ کی نمائندگی کر رہا ہے، جس میں شیف، اسٹارٹ اپ، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کے نمائندے، صنعت کے رہنما ، ریاستی حکام اور دیگر شامل ہیں۔

A group of women dancing on a stageDescription automatically generated      https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HJJC.jpg

زراعت اور  کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمے (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) میں ایڈیشنل سکریٹری اور ہندوستانی وفد کی سربراہ ڈاکٹر منیندر کور دویدی نے موٹے اناج کی کاشت، پروسیسنگ اور ان قدیم اناجوں کی کاروباری صلاحیت کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔ ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو میں جوائنٹ سکریٹری (فصلوں) محترمہ شوبھا ٹھاکر نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کو منانے میں ہندوستان کے اہم کردار اور ایک دلکش ویڈیو کے ذریعے موٹے اناج  کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہندوستانی حکومت کے اقدامات کا مظاہرہ کیا، جس نے بصیرت انگیز پینل مباحثے کی منزلیں ہموار کیں۔ مزید برآں، بی پی این کے ڈپٹی ہیڈ ڈاکٹر اینڈریکو نوٹو سوسنٹو نے موٹے اناج  کی کاشت کے قابل ذکر امکانات اور جنوبی ایشیائی فوڈ باسکٹ کو متنوع بنانے میں اس کے کردار پر مزید روشنی ڈالی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S01C.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ID5Y.jpg

 

22 نومبر سے 26 نومبر تک منعقد ہونے والی اس نمائش کا مقصد آسیان ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، ثقافتی اور پاکیزہ تنوع کا جشن منانا اور صحت بخش مستقبل کے لیے موٹے اناجوں کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ نمائش میں پانچ ہندوستانی ایف پی اوز، یعنی سٹی بلاک ایف پی سی، جیوارگی تعلقہ ملیٹس ایف پی سی، بھومترجلال پور، وام ایگرو ، اور  لمباسینگی ٹرائبل پروڈکٹس ایف پی سی اور دو اسٹارٹ اپس یعنی تارو نیچرلز اور ستوا ملیٹس اینڈ فوڈ پروڈکٹس(مائبلز) بھی پیش کیے جائیں گے جوموٹے اناج میں شامل منفرد مصنوعات جیسے باجرے کی کوکیز، نمکین، کھاکھرا، کیک وغیرہ کی نمائش کر رہے ہیں۔

ایونٹ کی ایک اہم بات 23 سے 26 نومبر تک براہ راست  کوکنگ ورکشاپ ہوگی، جہاں ہندوستان اور انڈونیشیا کے مشہور باورچی موٹے اناج  کے پکوان کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے، جوفوکس ٹیل ملیٹ ٹبلوے،مکسڈ ملیٹ ماتھری کنوپیز، ملیٹ ریستو، ملیٹ کرڈ رائس ، راگی براؤنی  اور ہر روز کوکیز جیسے پکوان پیش کریں گے۔ باورچی  ونیش جانی، رسما ودیاستوتی، اناہیتا دھونڈی، سبیاساچی گورائی، اور امبیکا جوہر اس عرصے کے دوران روزانہ ایک نئی ڈش کے ساتھ سامعین کو مسحور کریں گے۔

 

پانچ روزہ میلہ موٹے اناج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ 07 ستمبر 2023 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں 20 ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں اپنائے گئے بحرانوں کے جواب میں غذائی تحفظ اور غذائیت کو مضبوط بنانے کے بارے میں آسیان-بھارت کے مشترکہ رہنماؤں کے بیان پر عمل درآمد کی طرف بھی ایک قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GLPC.jpg

اپنے خیرمقدمی کلمات میں، آسیان میں ہندوستان کے سفیر جناب جینت کھوبراگڑے نے عالمی بھوک اور غذائیت کی کمی کو دور کرنے میں موٹے اناج کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، نیشنل فوڈ ایجنسی بادن پنگن ناسیونال (بی پی این) انڈونیشیا کے سربراہ جناب عریف پرسیتو آدی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر مستقبل کے لیے موٹے اناج کو کسان دوست اور پائیدار خوراک کے انتخاب کے طور پر اجاگر کیا۔

پہلی پینل ڈسکشن، جس کا عنوان 'آسیان-انڈیا کولابریشن ان ملٹس’ تھا،اور جس کی نظامت ایڈیشنل چیف سکریٹری اورحکومت آسام کے   ایگریکلچر پروڈکشن کمشنر جناب آشیش کمار بھوتانی نے انجام دی، نے مختلف آسیان ممالک کے ماہرین کے درمیان آئی وائی ایم  2023 کے ایک حصے کے طور پر موٹے اناج  کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی۔ پینلسٹ کی  باوقار  فہرست  میں محترمہ ویلے فون ساوری ڈیتھ ، نیشنل ایگریکلچر اور فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں  ریسرچ لیبارٹری گروپ کی سربراہ ، ایم اے ایف لاؤ؛ محترمہ راویوان چوکیٹیسک، تھائی لینڈ کے محکمہ زراعت سے ایکشن ان فیلڈ کراپس کی ماہر؛

، انڈونیشیا کے کیہاٹی فاؤنڈیشن کے جناب  رونی میگاوانٹو اور ڈاکٹر فام کوانگ من، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سیکٹرل ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سربراہ برائے خوراک، زراعت اور جنگلات ڈویژن، آسیان اکنامک کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ، آسیان سیکرٹریٹ شامل تھے۔ جن موضوعات میں آگاہی حاصل کی گئی ان میں علم کی منتقلی، بیجوں کا تبادلہ، مارکیٹ کی توسیع اور کاشتکاروں اور باورچیوں کو موٹے اناج  کی کاشت اور استعمال کے لیے تربیت دینے میں باہمی تعاون کی کوششیں شامل تھیں۔

A group of people standing on a stageDescription automatically generated

ایک اور پرکشش پینل جس میں جناب سدھانسو، سکریٹری، اے پی ای ڈی اے، جناب راجندر آریال، انڈونیشیا میں اقوام متحدہ کے ایف اے او کے نمائندے اور تیمور لیسٹے، جنبا سچن شرما، آئی ٹی سی، جناب  رونی میگاونٹو، کیہاٹی فاؤنڈیشن، انڈونیشیا اور جناب ہیری کرسٹینٹو، سی ای او، ایڈوانٹا سیڈزشامل تھے اور  جس کی نظامت  ڈاکٹر سی تارا ستیہ واتھی، ڈائریکٹر، آئی سی اے آر-آئی آئی ایم آر نے کی، موٹے اناج  کی موروثی آب و ہوا کے لیے لچکدار خصوصیات، چھوٹے کاشتکاروں کے لیے فوائد، مقابلہ کرنے کے ،موٹے اناجوں  کی کاشت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے ، باجرے کو فروغ دینے اور کاشت کرنے کی حکمت عملی کے اقدامات پر روشنی  ڈالی۔

A group of men sitting on white chairs with flagsDescription automatically generated

دن کا اختتام ایک لذیذ ایشیائی تھیم والے موٹےاناج  پر مبنی لنچ کے ساتھ ہوا، جس نے موٹےاناج کی استعداد اور غذائیت کی قدر کو ظاہر  کیا۔

 

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno1267



(Release ID: 1978763) Visitor Counter : 83