وزارت اطلاعات ونشریات
‘آرچی’ کامک میرے لیے سارا جہاں تھا، فیچر فلم کے لیے اس کے بارے میں تحریر کرنا ایک اعزازی چیلنج تھا :افّی 54 میں زویا اختر
آرچی کامک، تاریخ میں پہلی فیچر فلم ہے؛ ہندوستان کے لئے آرچیز،آسمانوں میں بنایا گیا جوڑا ہے : جون گولڈ واٹر، سی ای او، آرچی کامکس
چھ بار فلم فیئر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر زویا اختر نے کل گوا میں 54ویں افّی میں ‘دی آرچیز – میڈ ان انڈیا’ پرمنعقدہ ایک 'ان کنورسیشن' اجلاس میں کہا کہ آرچیز آج کی نوجوان نسل کے لیے مشہور آرچی کامک کی معصومیت، بے تکلفی اور دوستی کو، دو گھنٹے طویل داستان میں منتقل کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ایک مزاحیہ کہانی کو فلم میں ڈھالنے کے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، زویا اختر نے وضاحت کی کہ آرچی کامک بڑی کامیابی کو دیکھتے ہوئے،اس کے جوہر اور باریکیوں کو پکڑنااور اسے ناظرین کے لیے ایک بہترین سنیما تجربہ بنانا بہت مشکل تھا۔ "یہ میرے بچپن کا ایک بڑا حصہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کردار مشہور اور عالمی سطح پر پسند کیے جاتے ہیں، اور ایک ایسی فلم لانا جو ایک ایسی نسل کی پرانی یادوں کو ہوا دیتی ہے، جو مزاح پر پروان چڑھی اور پھر بھی آج کے نوجوان بالغوں کے ساتھ گونجتی ہے، اسکرپٹ رائٹنگ میں بالکل نیا تجربہ فراہم کرتی ہے’’۔
آرچی کامک کے سی ای او جون گولڈ واٹرنے کہاکہ "یہ فخر کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے کہ آرچی کامکس کے کردار اور کہانیاں 50 سال سے زیادہ عرصے سے عالمی سطح پر اور خاص طور پر ہندوستان میں شائقین کے مابین نہایت مقبول رہی ہیں۔ فلم سازوں نے پوری فلم میں ہر افسانوی کردار کی استقامت اور صداقت کو برقرار رکھا ہے۔ نیویارک میں آرچی ٹیم کواس فلم پر بہت فخر ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا کی ڈائریکٹر آف کنٹینٹ روچیکا کپور شیخ نے کہا کہ "یہ نیٹ فلکس انڈیا کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے، جہاں ہمیں آرچی کامکس کی تاریخ میں پہلی بار، فیچر فلم بنا کر عالمی فرنچائز ملا ہے۔ یہ ہندوستان سے ابھرنے والی ثقافتی فلم ہے، جو عالمی ناظرین کو بھی متوجہ کرے گی۔
’’دی آرچیز’’ مشہور مزاحیہ سیریز، دی آرچیز کی ایک ہندوستانی شکل ہے؛ یہ 1960 کی دہائی کے ہندوستان کے افسانوی پہاڑی قصبے ریورڈیل میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں نوجوانوں کا ایک گروپ محبت، درد دل، دوستی اور بغاوت کے ساتھ جدوجہد کرتا ہے۔ یہ میوزیکل فلم 7 دسمبر 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔
********
ش ح۔اع ۔رم
U-1265
(Release ID: 1978726)
Visitor Counter : 102