وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

‘گاندھی ٹاکس ’ کے شاندار پریمیئر پر اِفّی – 54 اسپاٹ لائٹ


‘ گاندھی ٹاکس ’ کرنسی نوٹوں پر گاندھی اور گاندھی کے درمیان ، جن کے نظریات کو ہم اپنانا چاہتے ہیں ، مختلف نوعیتوں کو اجاگر کرتی ہے : اداکار وجے سیتھوپتی

بھارت کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں  آج  ‘ گاندھی ٹاکس ’ پر  اسپاٹ لائٹ کا انعقاد کیا گیا ،  جس میں ممتاز اداکار وجے سیتھوپتی، آدیتی راؤ حیدری، اروند سوامی اور سدھارتھ جادھو  نے شرکت کی ۔ وجے سیتھوپتی نے پروڈیوسر شارق پٹیل اور راجیش کیجریوال کے ساتھ آج گوا میں  یہاں میڈیا  کے ساتھ بات چیت کی۔

‘ گاندھی ٹاکس ’  اِفّی میں دکھائی جانے والی پہلی خاموش فلم ہے  ۔ اس کا مقصد کلاسیکی خاموش فلموں کی پرانی یادوں کا احیاء کرنا ہے ۔ یہ فلم کرنسی نوٹوں پر گاندھی اور گاندھی کے  درمیان ، جن کے نظریات کو ہر کوئی اپنانا چاہتا ہے ، مختلف نوعیتوں کو اجاگر کرتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-8-1YMI4.jpg

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پروڈیوسر شارق پٹیل نے مزید کہا کہ یہ ڈائریکٹر کا ایک دلچسپ تصور تھا کہ مواصلات کے لیے صرف بصری ذریعے  کو اپنایا جائے۔ وجے، آدیتی، اروند، سدھارتھ  پر مشتمل کاسٹ نے  ، انہیں یہ فلم بنانے کا اعتماد  فراہم کیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ساؤنڈ  ٹریک کے لیے اے آر رحمٰن کی موجودگی  نے سونے پر سہاگے کا کام کیا ۔  ’’

فلم  کے بارے میں بات کرتے ہوئے وجے سیتھوپتی نے مزید کہا کہ  ‘‘ انصاف  ،حقیقت سے مختلف  ہوتا ہے۔ ابتداء میں مرکزی کردار  نے نوٹوں پر گاندھی کی تصویر کے بارے میں رد عمل ظاہر کیا لیکن بعد میں انہوں نے اپنے دل میں  موجود گاندھی ( گاندھی کے نظریات ) کے بارے میں ردعمل ظاہر کرنا شروع کیا ۔ یہی ،  وہ  مختلف نوعیت ہے ، جو اس فلم میں دکھائی گئی ہے ۔ ’’

اس سوال کے جواب میں کہ کیا خاموش فلم میں کام کرنا مشکل تھا، اداکار نے کہا کہ ان کی اداکاری پر مکالموں کی موجودگی سے کوئی اثر نہیں پڑتا اور اس  کے اثرات کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ایک اداکار کے طور پر کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے،  انہوں مزید کہا کہ  ‘‘ میں توقع کرتا ہوں کہ  یہ فن ہمارے لیے شگون کا باعث ہوگا اور  سامعین کو  بھی مطمئن کرے گا ۔ کسی بھی قسم کے سینما میں کامیابی اور ناکامی کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ دل میں تذبذب ہونا ، اِس پیشے کا ایک حصہ ہے۔ ’’

یہاں تعامل دیکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=VmRi3VxtW2I

 

خلاصہ

یہ ایک خاموش بلیک کامیڈی ہے ، جو  ایک کردار کی مالی ضروریات اور  اس کے دوسروں پر اثرات کے بارے میں  ہے ۔ ایک نوجوان، بے روزگار گریجویٹ مہادیو کسی بھی ممکنہ طریقے سے نوکری حاصل کرنے کی جدوجہدکرتا ہے  اور  ا س کی راہ میں ایک تاجر اور  ایک چور  حائل ہو جاتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا موضوع  ہے ، جس میں خاموشی الفاظ سے زیادہ بلند آہنگ ہے۔ ‘ گاندھی ٹاکس ’  کا مقصد مکالموں کے بغیر کہانی  پیش کرنا ہے، جو  کہ نہ صرف  مشکل ہے بلکہ دلچسپ اور چیلنجنگ بھی ہے۔

کاسٹ اور عملہ

ڈائریکٹر: کشور پانڈورنگ بیلیکر

پروڈیوسر: زی اسٹوڈیوز، کیوریئس اور مووی مل

اسکرین پلے: کشور پی بیلیکر

ڈی او پی: کرن بی راوت

ایڈیٹر: آشیش مہاترے

کاسٹ: وجے سیتھوپتی، آدیتی راؤ حیدری، اروند سوامی، سدھارتھ جادھو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- و ا -  ع ا )

U. No. 1250

iffi reel

(Release ID: 1978677) Visitor Counter : 117