وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے احمد آباد، گجرات میں ماہی گیری کے عالمی دن کے موقع پر گلوبل فشریز کانفرنس انڈیا 2023 کا افتتاح کیا


جناب روپالا نے ریاستی مچھلی کے اعلان کے سلسلے کی حوصلہ افزائی کی جو ماہی گیری کو عام لوگوں کے لیے ایک دلچسپ موضوع بناتی ہے

کانفرنس میں مختلف ممالک کے 10 غیر ملکی مشن کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی

Posted On: 21 NOV 2023 5:26PM by PIB Delhi

ماہی گیری کے عالمی دن کے موقع پر، محکمہ ماہی گیری، حکومت ہند دو روزہ گلوبل فشریز کانفرنس انڈیا 2023 کا انعقاد کر رہی ہے جو آج گجرات سائنس سٹی، احمد آباد، گجرات میں شروع ہوئی۔ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے خصوصی پویلین اور گلوبل فشریز کانفرنس انڈیا 2023 کی مرکزی نمائش کا افتتاح کیا۔ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کے بالیان، اور گجرات کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ایل مروگن، جناب بھوپیندر رجنی کانت پٹیل، مختلف ریاستوں کے وزرا، مختلف ممالک کے سفیر، دیگر معززین اور مختلف تنظیموں اور ماہی گیری کے تحقیقی اداروں کے سربراہان تقریب میں موجود تھے۔

 

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ہندوستان کی ہر ریاست کو مچھلی کو اپنانے اور اس کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی ترغیب دینے کے لیے ”اسٹیٹ فشز آف انڈیا بکلیٹ“ جاری کیا۔ اس کتابچے میں مچھلی کی 21 انواع کی تفصیلات ہیں جنہیں ریاستی مچھلی کے طور پر اپنایا گیا ہے اور انہیں ریاستی آبی جانور قرار دیا گیا ہے۔ جاری کی گئی دوسری اہم اشاعت ”ہینڈ بک آن فشریز شماریات سال 2022“ تھی جس کا مقصد ماہی گیری کے شعبے کے لیے کلیدی ڈیٹا پوائنٹ اور کارکردگی کے اشارے فراہم کرنا ہے تاکہ ماہی گیری کا درست اور قابل اعتماد ڈیٹا سب کے لیے دستیاب ہو۔

 

 

اس کے علاوہ، مرکزی وزیر جناب روپالا نے اوڈیشہ اور پڈوچیری کی ریاستوں کے مستفیدین/ قانونی ورثا میں گروپ ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم (جی اے آئی ایس) کلیم چیک (ہر ایک 5 لاکھ روپے)، گجرات سے اہل مستفیدین کو 35 ہزار سے 3 لاکھ روپے کی قرض کی رقم کے ساتھ کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) تقسیم کیے۔ ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے گرین فیول کنورژن کٹ تقسیم کیے جس میں کیرالہ کے مستفیدین اور گجرات کے مستفیدین کے لیے ٹرانسپونڈر شامل تھے۔

 

 

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس تقریب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے غور و خوض کے اہم معاملات پر متنوع ملکی اور عالمی ماہرین اور اسٹیک ہولڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات کی حوصلہ افزائی کی کہ یوپی، مہاراشٹر اور گجرات کی بڑی ریاستوں کے ذریعہ ریاستی مچھلی کے اعلان کا سلسلہ عام لوگوں کے لیے مچھلی پالن کو ایک دلچسپ موضوع بناتا ہے۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ پائیدار ترقی کے لیے نئی مصنوعات اور اختراعات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

اس تقریب میں گجرات حکومت کے اندرون ملک آبی زخائر لیز پورٹل کا آغاز گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر رجنی کانت پٹیل نے کیا۔ فشریز کوآپریٹیو، ایف ایف پی او، ایس ایچ جی وغیرہ کو ترجیح دیتے ہوئے لیز کی تقسیم کے طریقہ کار میں شفافیت کے لیے ای-ٹینڈر/ ای-نیلامی کے ذریعے پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے آبی ذخائر کی لیزنگ آن لائن کی جائے گی۔

 گجرات کے وزیر اعلیٰ نے اپنے کلیدی خطاب میں تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں مچھلی کی پیداوار اور برآمد کرنے والی ایک سرکردہ ریاست کے طور پر گجرات کے لیے اس میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ گجرات ایک پالیسی وژن والی ریاست ہے اس لیے موجودہ ترقی پسند پروگراموں اور اقدامات کے ساتھ ساتھ بلیو اکانومی کو ایک کلیدی فوکس ایریا کے طور پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

 

 

وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کے بالیان نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستانی ماہی گیری کا شعبہ ساحلی ریاستوں سے شمالی ریاستوں تک پھیل گیا ہے اور اندرون ملک ماہی گیری اور آبی زراعت بالخصوص جھینگا آبی زراعت ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں مقبول ہو رہی ہے۔ اس طرح انفراسٹرکچر میں مدد کے ذریعے رفتار کو جاری رکھنے کے لیے انتظامات کیے جانے چاہئیں۔

وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ماہی گیری کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی طرف سے شروع کیا گیا ایک منفرد آؤٹ ریچ پروگرام جو ہندوستان کے 8000 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا احاطہ کرتا ہے تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ماہی گیری کے شعبے کی کامیابیاں وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت اور میڈ ان انڈیا کے وژن کے مطابق ہیں کیونکہ خود کفالت اور بہترین معیار کے حصول کے لیے ہندوستانی مصنوعات اور خدمات کو مقبول بنایا جا رہا ہے۔

ہندوستان میں اقوام متحدہ (ایف اے او) کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ جناب تاکایوکی ہاگیوارا نے ایف اے او کی کلیدی حکمت عملی کے طور پر صحت مند ماحولیاتی نظام کو ترجیح دیتے ہوئے ماہی گیری کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان بلیو ٹرانسفارمیشن کے اقدامات کو آگے بڑھا سکتا ہے کیونکہ اس میں پائیدار توسیع کی صلاحیت موجود ہے۔

ماہی گیری کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ محکمہ ماہی گیری، حکومت ہند کے چار فوکس شعبے ہیں جن میں پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں بہتری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بازار کے رابطوں کو مضبوط بنانا، ٹیکنالوجی کا استعمال اور کاروبار کرنے میں آسانی شامل ہے۔

آخر میں، گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیورت کے ایک پیغام کا سامعین کے ساتھ اشتراک کیا گیا جس میں انہوں نے ماہی گیری کے عالمی دن کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کانفرنس متنوع نقطہ نظر کو سامنے لانے کے اپنے مقاصد کو حاصل کرے گی۔

گزشتہ سالوں کی مناسبت سے ماہی گیری کے عالمی دن کے موقع پر معززین کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ آندھرا پردیش کو بہترین سمندری ریاست، اتر پردیش کو بہترین اندرون ملک ریاست، آسام کو بہترین ہمالیائی علاقہ اور نارتھ ایسٹر ریاست کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رام ناتھ پورم (تمل ناڈو) کو بہترین سمندری ضلع، سیونی (مدھیہ پردیش)، کامروپ (آسام) نے بالترتیب بہترین اندرون ملک اور بہترین ہمالیائی اور شمال مشرقی ضلع کا اعزاز حاصل کیا اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے زمرے میں اننت ناگ (جموں و کشمیر) نے بہترین ضلع کا اعزاز حاصل کیا۔ تقریب کے دوران بہترین فش فارموں، بہترین فشریز کوآپریٹیو اور بہترین فشریز انٹرپرائزز کے لیے ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1241



(Release ID: 1978623) Visitor Counter : 55