پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2023 4:29PM by PIB Delhi
اب جبکہ مغربی بنگال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) پروگرام زور پکڑ رہا ہے، تو جن جاتی زمرے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ معاشرے کے اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے لوگ اُن آئی ای سی گاڑیوں پر جوق در جوق پہنچ رہے ہیں، جو مرکزی حکومت کی مختلف بہبودی اسکیموں کے پیغام کی تشہیر کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین مستفیدین کو بڑی تعداد میں ان مقامات پر آتے دیکھا گیا، جہاں گیس فراہم کرنے والی تنظیموں نے بائیو میٹرک یا آدھار کی توثیق کے لئے اپنے کیمپ لگائے ہو ئے ہیں۔ یہ خواتین اس سہو لت کے لئے اپنا نام درج کروانے کی غرض سے قطاروں میں انتظار کرتی نظر آئی ہیں، جو پہلے سے ہی پردھان منتری اجوولا یوجنا (پی ایم یو وائی) میں اندراج شدہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر گیس خدمات سے متعلق ذاتی تفصیلات میں تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں خوراکی فصلوں کی زراعت میں کیڑے مکوڑوں کے مؤثر انتظام کے لئے ڈرونس کے ذریعہ جراثیم کش ادویا چھڑکنے کے کام کو ان گاؤوں کے طول وعرض سے کافی ستائش حاصل ہوئی ہے، جہاں وی بی ایس وائی کے پروگرام کئے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے 15 نومبر 2023 کو وی بی ایس وائی پروگرام کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد رسائی سے محروم لو گوں تک رسائی کرنا اور سرکاری اسکیموں کی پیش رسائی حاصل کرنا ہے۔

اس یاترا کی توجہ، لوگوں تک رسائی کرنے ، آگاہی پیدا کرنے اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنے ، ضروری مالیاتی خدمات، بجلی کے کنکشن ، ایل پی جی سلینڈروں تک رسائی فراہم کرنے، غریب کے لئے مکانات، خوراک کا تحفظ، اچھا تغذیہ، قابل بھروسہ صحت دیکھ بھال اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے وغیرہ پر مرکوز ہے۔ یاترا کے دوران تفصیلات یقینی بناتے ہوئے امکانی مستفیدین کے اندراج کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-1220