وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں معلومات کی فراہمی کا ایک بڑا کیمپ پا ل گھر میں لگایا گیا


وِکست بھارت سنکلپ یاترا کی حقیقی کامیابی آخری شخص تک پہنچنے میں ہوگی: پال گھر میں مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس كا اظہارِ خیال

ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کو ہمہ جہت شراکت اور ترقی کے ساتھ تیزی سے پورا کیا جائے گا: مملكتی وزیر )پنچایتی راج) کپل موریشور پاٹل

Posted On: 20 NOV 2023 6:20PM by PIB Delhi

پالگھر ضلع میں دہانو کے سینٹ میری ہائی اسکول میں آج وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) سے متعلق بڑے پیمانے پر ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس نے کچھ اہل مستفدین میں مختلف سرکاری اسکیموں کے فائدے تقسیم کئے۔

گزشتہ بدھ (15 نومبر، 2023) کو جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھنٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا كا آغاز كیا تھا۔ اس كے بعد وزارت اطلاعات و نشریات کی آئی ای سی (اطلاعات، تعلیم اور مواصلات) وین گاڑیاں مہاراشٹر کے پانچ قبائلی اضلاع یعنی پالگھر، گڈچرولی، ناندیڑ، ناسک اور نندوربار کے مختلف تعلقوں میں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے گشت لگا رہی ہیں۔

پالگھر میں میگا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس نے کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ترقی كو دیہی علاقوں تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری اسکیم کو اصل کامیابی اس وقت ملتی ہے جب سب سے پیچھے كھڑا شخص اس کے فوائد سے استفادہ كر سکے۔ گورنر نے مزید کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی ہندوستان بدستور ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی کا عزم کر لیا ہے۔ وی بی ایس وائی پہل کے لئے مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا كہ ملک میں مساوات لانے کے لیے قبائلی سماج اور دیہی علاقوں کی ترقی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل، مہاراشٹر حکومت کے پالگھر کے سرپرست وزیر رویندر چوان، ضلع پریشد کے صدر پرکاش نکم، ایم پی راجیندر گاویت، ایم ایل اے ونود بھیوا نکولے، پالگھر کے ضلع کلکٹر گووند بوڈکے، کونکن زون کے اسپیشل انسپکٹر جنرل پروین پوار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

گورنر نے سبھوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے قبائلی سماج کی بہتری اور فائدہ کے لیے لائی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل كریں۔ ہر کسی کو معلوم ہونا چاہیے کہ آیا وہ اس کے مجاز ہیں اور ہر مجاز شخص کو ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مركزی وزیر مملكت کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ نو برسوں میں قبائلی سماج کی ترقی کے لیے مختلف کوششیں کی ہیں اور انہیں ترقی کے اصل دھارے میں شامل كیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے دیگر ذمہ داران کو بھی پہل کرنی چاہیے اور قبائلی برادری تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا وزیر اعظم کا عزم ہمہ جہت شراکت اور ترقی کے ساتھ جلد ہی پورا ہوگا۔

وی بی ایس وائی آئی ای سی وین آج پالگھر ضلع کے واڈا کے پلسائی گاؤں میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر وین میں موجود نمائندوں نے ایك بڑے کیمپ گراؤنڈ میں جمع ہونے والے شہریوں کو ان کی خاطر مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ اس معلومات کی بنیاد پر اہل اسکیموں کے لیے درخواست داخل كریں۔

ایک اور وی بی ایس وائی آئی ای سی وین آج ناندیڑ ضلع کے کنوت تعلقہ کے تھارا میں داخل ہوئی۔ وہاں کے گاؤں والوں نے وی بی ایس وائی وین کا پرجوش استقبال کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی شہریوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ شہریوں کو آیوشمان بھارت اور صحت سے متعلق فلاحی اسکیموں کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا۔ آج ناندیڑ ضلع کے بودھی میں بھی ایک وی بی ایس وائی وین کا خیر مقدم کیا گیا۔

نندربار ضلع کے شہادا میں، ایک پی ایم سیلفی بوتھ قائم کیا گیا ہے جہاں ایک وی بی ایس وائی وین کھڑی کی گئی ہے۔ سیلفی بوتھ کے ارد گرد مقامی شہریوں میں كافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

وی بی ایس وائی آئی ای سی وین آج ودربھ کے گڈچرولی ضلع کے آہیری اور آرموری بھی پہنچیں۔ مقامی طلباء نے میوزیکل بینڈ اور ثقافتی پروگرام کے ساتھ آئی ای سی وین کا استقبال کیا۔ آئی ای سی وین کے عہدیداروں نے مقامی شہریوں میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں ضلعی افسران اور عوامی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

مقامی شہریوں میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک آئی ای سی وین آج ناسک ضلع کے باگلان تعلقہ میں سرگرم تھی۔

یہ آئی ای سی وینز، جو مرکزی حکومت کی ملک گیر مواصلاتی مہم کا حصہ ہیں، ہندی اور علاقائی زبانوں میں فلم اسٹرپس، بروشرز، پمفلٹس، کتابچوں اور فلیگ شپ اسٹینڈز لیس ہیں جس كا مقصد معلومات پھیلانے کے لیے، قومی، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر بڑی اسکیموں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1978320) Visitor Counter : 165