وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پورے آسام میں وکست بھارت سنکلپ یاترا  میں تیزی

Posted On: 18 NOV 2023 4:16PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا تبدیلی کا سفر جاری ہے، جس نے آسام کے مختلف مقامات پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ آج، یاترا کربی آنگ لانگ کے لانگ سومپی ڈیولپمنٹ بلاک اور  ایک دیگر یاترا کوکرا جھار ضلع کے داؤلابڑی میں  منعقد کی گئی ۔ اس کے علاوہ  ، ایک  اور ( آئی ای سی )  وین   بکسا  ضلع کے تحت بیتاباڑی   پہنچی ۔ آئی ای سی کی  ، ان مہم وینوں نے نو سال پر محیط فلیگ شپ اسکیموں اور پروگراموں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ، جس  نے بہت سے مستفید  ہونے والے افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ، جنہوں نے حکومت کے اقدامات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر  پیش کئے۔ ایک قابل ذکر تعاون میں، آئل انڈیا لمیٹیڈ نے  ، اس مقام پر ایک سہولت مرکز قائم کیا، جس  کے ذریعے بکسا میں مستفیدین کو موقع پر  ہی کنکشن فراہم کئے گئے ۔ اس تقریب نے کمیونٹیز پر یاترا کے گہرے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے نمایاں توجہ اور شرکت حاصل کی۔

وزیر اعظم کے ذریعہ’’ برسا منڈا  کی جینتی - جنجاتیہ گورو دِوس ‘‘کے موقع پر 15 نومبر  ، 2023 ء کو  شروع کی گئی   ، اِس یاترا کی آئی ای سی  وینوں نے قبائلی اضلاع سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ یہ پہل نومبر  ، 2023 ء سے جنوری ،  2024  ء تک تمام اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

یاترا کا سب سے بڑا مقصد تمام استفادہ کنندگان کو ضروری خدمات فراہم کرنا ہے، جس میں صفائی  ستھرائی کی سہولیات، مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، پسماندہ افراد کے لیے رہائش، خوراک کے تحفظ، غذائیت، صحت کی دیکھ بھال، پینے کے صاف پانی، بیداری پیدا کرنے اور فوائد کی آخری میل  تک فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ کے ساتھ معیاری تعلیم تک  رسائی شامل  ہے ۔

 

*************

ش ح۔ف ا ۔  ع ا

U. No. 1162


(Release ID: 1978111) Visitor Counter : 80