عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نئے سی آئی سی جناب ہیرا لال سامریا کی مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات
جناب سامریا نے وزیر موصوف کو اس سال آر ٹی آئی نمٹائے جانے کی شرح 90 فیصد سے پار ہوجانے کی اطلاع دی
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنٹرل انفورمیشن کمیشن کی جانب سے آر ٹی آئی اپیلوں کو نمٹانے میں زیرالتوا معاملے گھٹنے کے لئے ان کی تعریف کی
چیف انفورمیشن کمیشن مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے
Posted On:
19 NOV 2023 4:46PM by PIB Delhi
ہندوستان کے چیف انفورمیشن کمشنر جناب ہیرالال سامیریا نے آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر موصوف کو اطلاع دی کہ اس سال آر ٹی آئی نمٹائے جانے کی تعداد 90 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
جناب سامریا کے چھ نومبر 2023 کو سی آئی سی کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کی ڈی او پی ٹی وزیر کے ساتھ پہلی میٹنگ تھی۔ اس سے قبل جناب سامریا تین برس سے انفورمیشن کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے دوران جناب سامریا نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ اس سال آر ٹی آئی نمٹائے جانے کی شرح موجودہ مالی سال 24-2023 میں 90 فیصد سے زیادہ وہ گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنٹرل انفورمیشن کمیشن میں آر ٹی آئی اپیلوں کو نمٹانے میں زیر التوائ معاملے گھٹ جانے کی تعریف کی۔
نو، نومبر 2023 کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 11499آر ٹی آئی اپیلوں ؍ شکایتوں کو نمٹایا گیا ، جبکہ مجموعی طور پر 12695 اپیلیں موصول ہوئی تھیں اور اس طرح ان شکایات اور اپیلوں کے ازالے کی شرح 90 فیصد کو پار کر گئی۔ 23-2022 میں 19018 اپیلیں رجسٹر کی گئیں، جبکہ 22-2021 میں 19604 اپیلیں موصول ہوئیں۔ 21-2020 میں یہ تعداد 19183 اپیلیں رجسٹر کی گئی تھیں۔ 23-2022 میں 29210 اور 22-2021 میں 28793 اپیلیں نمٹائی گئیں اور 21-2020 میں 17017 اپیلیں نمٹائی گئیں۔
وزیر موصوف نے چیف انفورمیشن کمیشن کے دفتر کے اس پہلو کو سراہا کہ یہ دفتر اپنے مطالعہ، تجزیہ اور آر ٹی آئی کی نوعیت اور ان کی اہلیت کو جاننے کے کاموں میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔
سی آئی سی نے وزیر موصوف کو یہ بھی بتایا کہ سی آئی سی دفتر میں آر ٹی آئی کی اپیلوں کی سنوائی کے لئے ملا جلا طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ کام کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی آئی سی کو بتایا کہ ریاستی انفورمیشن کمیشن دفاتر میں بھی اس سال کے آخر تک ملا جلا طریقہ شروع کیا جائے۔
مرکزی وزی رنے کہا کہ مودی سرکار کے دوران ہی یہ کام ہوا کہ آر ٹی آئی اپیلوں کو دن رات میں کسی بھی وقت ای-فائلنگ کے ذریعے رجسٹر کرایا جا سکتا ہے اور ملک بھر میں یا ملک سے باہر کہیں سے بھی داخل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر اقتدار مدت میں سنٹرل انفورمیشن کمشنر کے دفتر کو اس کے اپنے مخصوص آفس کمپلیکس میں منتقل کیاگیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سنٹرل انفورمیشن کمیشن حکومت کے کام کاج میں شفافیت لانے اور عوام کی شمولیت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم رول رکھتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ک ا
(Release ID: 1978044)
Visitor Counter : 98