وزیراعظم کا دفتر
مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم نے بنکورہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے موقع پر سجی ہوئی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
پرولیا میں جنجاتیہ گورَو دیوس شان و شوکت سے منایا گیا
Posted On:
16 NOV 2023 4:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج بنکورہ سے اچھی طرح سے سجی وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کی تصویروں سے سجائی ہوئی وین ملحقہ علاقوں میں گھوم کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مرکزی اسکیموں کے فوائد سے واقف کرائیں گی تاکہ متعلقہ اسکیموں میں استفادہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے، ڈاکٹر سرکار نےیہ بات بنکورہ میں وینوں کوجھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد کہی۔
جھارگرام میں ایک اور پروگرام میں، آج، وی بی ایس وائی کے ریاستی نوڈل افسر، جناب راجیو بھٹاچاریہ کی موجودگی میں، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر مشیر، جناب آر کے جینانےآکاش شرما ڈی ڈی ایم، رنجیت دتہ، ایل ڈی ایم کے علاوہ دیگرافراد کی موجودگی میں جھارگرام سے وکست بھارت سنکلپ یاترا وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
یاترا کی خصوصی توجہ لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی حفاظت، مناسب تغذیہ، قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال پینے کا صاف پانی، وغیرہ پر مرکوز ہوگی۔ ممکنہ استفادہ کنندگان کا اندراج یاترا کے دوران کی گئی تفصیلات کے ذریعے کیا جائے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدھ (15 نومبر، 2023) کووکست بھارت سنکلپ یاترا(وی بی ایس وائی) کا آغاز کیا۔یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد ان شہریوں تک پہنچنا ہے جو مختلف مرکزی اسکیموں کے لیے اہل ہیں لیکن انہیں اب تک فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کھونٹی سےیاترا کے آغاز کے موقع پر خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی پانچ آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونیکیشن) وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اسی طرح کی وینوں کو ملک بھر کے دیگر اضلاع سے بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا جہاں قابل ذکر قبائلی آبادی ہے۔
وی بی ایس وائی کا اہتمام شمالی بنگال میں بھی علی پور دوار کے کلچینی گرام پنچایت علاقے میں کیا گیا تھا۔
پرولیا جنجاتیہ گورو دیوس کا ایک اور پروگرام ضلع کے رگھوناتھ پور-1 بلاک کے تحت شنکا گاؤں میں پُروقار طریقے سے منایا گیا۔ بچوں کے لیے ایک جگہ پر بیٹھ کرڈرائنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت سے سکول کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مقامی نوجوانوں کے درمیان فٹ بال ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ رگھوناتھ پور کے ایم ایل اے جناب وویکانند بوری نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے کھنٹی میں جنجاتیہ گورو دیوس، 2023 کی تقریبات کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کیا، جہاں انہوں نےوی بی ایس وائی اور پردھان منتری کے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس ڈیولپمنٹ مشن کا آغاز کیا۔ انہوں نےپی ایم-کسان کی 15ویں قسط بھی جاری کی۔ جناب مودی نے جھارکھنڈ میں ریل، سڑک، تعلیم، کوئلہ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس جیسے متعدد شعبوں میں 7200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ان پروجیکٹوں کوقوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کاگھوم پھر کر معائنہ بھی کیا۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-1089)
(Release ID: 1977533)
Visitor Counter : 86