کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا42ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کر رہی ہے

Posted On: 16 NOV 2023 4:09PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی)14 سے 27 نومبر تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے 42ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے میں بھی شرکت کر رہی ہے۔ اس تجارتی میلے کا حصہ ہونے کے ناطے، بھارتیہ جن او شدھی پروجیکٹ کی جانب سے ہال نمبر 5(اسٹال نمبر8 بی)میں ایک نمائشی اسٹال لگایا گیا ہے، جہاں عام لوگوں کو اس عوامی افادیت کے منصوبے کی خصوصیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس اسٹال کے ذریعے جن اوشدھی کی سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی ادویات کے بارے میں عام لوگوں کو جانکاری دی جارہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016AA8.jpg

 

معیاری جینرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کے مقصد کے ساتھ پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا کو حکومت ہند کی  کیمیکل اورفرٹیلائزر کی وزارت کےدواسازی کے محکمے  نے شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت جینرک ادویات فراہم کرنے کے لیے جن او شدھی کیندرکے نام سےکلی طور پر وقف شدہ دکانیں کھولی جاتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IF1M.jpg

 

حکومت نے ماڈل کی طرح ایک فرنچائز کو اپنایا ہے اور انفرادی کاروباری افراد کو پی ایم بی جے پی کیندر کے قیام اور چلانے کے لیے درخواست  شروع گئی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037O6B.jpg

 

اس سال 31 اکتوبر تک ملک بھر میں9998 جن او شدھی کیندر کام کر رہے ہیں۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات کی ٹوکری میں1965 ادویات اور 293 جراحی کے آلات شامل ہیں، جو کہ پرچون کی دکانوں پر برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں 50فیصد سے 90فیصد سستی پر فروخت ہوتے ہیں۔

*************

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1071



(Release ID: 1977415) Visitor Counter : 99