مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی کے نام پر ہونے والی دھوکہ دہی سے ہوشیار
Posted On:
15 NOV 2023 4:23PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے علم یہ بات لائی گئی ہے کہ کچھ کمپنیاں/ایجنسیاں/افراد دھوکے سے عوام/گاہکوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹرائی سے کال کر رہے ہیں اور عوام/گاہکوں کے موبائل نمبر بند کردیے جائیں گے کیونکہ ان کا استعمال اَن چاہے پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کئے جارہے ہیں۔ ان کمپنیوں/ ایجنسیوں/ افراد کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لوگوں کے آدھار نمبروں کا استعمال سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا اور اس کا استعمال غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ کمپنیاں/ایجنسیاں/افراد موبائل نمبر کو بند ہونے سے بچانے کے لیے گاہکوں/لوگوں کو اسکائپ ویڈیو کال پر آنے کے لیے بھی فریب سے کام لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹرائی کسی بھی انفرادی ٹیلی کام صارفین کے کسی بھی موبائل نمبر کو بلاک/بند نہیں کرتی ہے۔ ٹرائی کبھی بھی موبائل نمبربند کرنے کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجتی یا کال نہیں کرتی۔ٹرائی نے ایسی سرگرمیوں کے لیے گاہکوں سے رابطہ کرنے کے لیے کسی بھی ایجنسی کو اختیار نہیں دیا ہے اور ایسی سبھی کالز غیر قانونی ہیں اور ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ اس لیےٹرائی کی طرف سے ہونے دعویٰ کرنے والے کسی بھی کال یا پیغام کو ممکنہ دھوکہ تصور کیا جانا چاہئے۔
ٹرائی کے ٹیلی کام کمرشیل کمیونیکیشن کسٹمر پری فرینس ریگولیشن (ٹی سی سی سی پی آر) 2018 کے مطابق ایکسس سروس فراہم کرنے والے غیر ضروری پیغام بھیجنے میں شامل موبائل نمبروں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ متاثرہ فرد معاملے کو متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ان کے متعلقہ کسٹمر سروس سینٹر نمبر پر براہ راست اٹھا سکتے ہیں یا اس بارے میں سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل https://cybercrime.gov.in پر شکایت درج کراسکتے ہیں یا سائبر جرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 پر کال کر سکتے ہیں۔
*************
ش ح۔ ف ا ۔ع ر
(U-1053)
(Release ID: 1977299)
Visitor Counter : 110