محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ستمبر 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 18.88 لاکھ نئے ورکروں کا اندراج کیا گیا


25 سال کی عمر تک کے 9.06 لاکھ نوجوان ملازمین کا نیا اندراج ہوا ہے

3.51 لاکھ خواتین ملازمین ای ایس آئی اسکیم میں داخل ہوئیں

ستمبر 2023 کے مہینے میں تقریباً 22,544 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے

ستمبر 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے فوائد 61 مخنث ملازمین تک پہنچائے گئے

Posted On: 15 NOV 2023 3:58PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر 2023 کے مہینے میں 18.88 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔

ستمبر 2023 کے مہینے میں تقریباً 22,544 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سماجی سیکورٹی کی چھتری کے تحت لایا گیا ہے، اس طرح مزید کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 18.88 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال کی عمر تک کے 9.06 لاکھ ملازمین نئے اندراج شدہ افراد میں سے زیادہ تر ہیں جو کہ کل ملازمین کا 47.98 فیصد ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر 2023 میں خواتین ممبران کا خالص اندراج 3.51 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر 2023 کے مہینے میں کل 61 مخنث ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے۔ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل ہے۔

*****

 (ش ح ۔ م ع ۔ ت ح)

15.11.2023

U No. 1045


(Release ID: 1977221) Visitor Counter : 88