زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی15 نومبر کو منائے جانے والے’جن جاتیہ گورو دیوس‘(قبائلی یوم تفاخر) کوبِرسا کالج،کھونٹی جھارکھنڈ سے پی ایم کسان اسکیم کی15ویں قسط جاری کریں گے
15ویں قسط کی رقم 18,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی، جوکہ8 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندہ کسانوں کو جاری کی جائے گی
Posted On:
14 NOV 2023 5:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی15 نومبر 2023 کو برسا کالج، کھونٹی، جھارکھنڈ میں’جن جاتیہ گورو دیوس‘ منانے کے لیے موجود ہوں گے اور اس موقع پر وہ پی ایم-کسان اسکیم کی 15ویں قسط بھی جاری کریں گے۔ جن جاتیہ گورو دیوس ہر سال ثقافتی ورثے کے تحفظ اور قومی فخر ، شجاعت اور مہمان نوازی کی ہندوستانی اقدارکے فروغ سلسلے میں قبائلیوں کی کوششوں کے احترام کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کو کرشی وگیان کیندر(کے وی کے)، آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں، پی ایم- کسان سمردھی کیندروں، پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی)کے ذریعے ملک بھر میں نشر کیا جائے گا۔
15ویں قسط میں8.0 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو18,000 روپے سے زیادہ کی رقم ملے گی، جو کہ وزیر اعظم15 نومبر 2023 کو ایک بٹن پر کلک کرکے جاری کریں گے۔ اسکیم کے آغاز کے بعد سے استفادہ کنندگان کو منتقل کی گئی کل رقم 2.80 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ یہ مالی امداد کسانوں کو ان کی زرعی اور دیگر متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔
پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان)دنیا کی سب سے بڑی براہ راست فائدے کی منتقلی کی اسکیموں میں سے ایک ہے۔ حکومت ہند کی ایک فلیگ شپ اسکیم کے طورپریہ ایک جامع اورپیداواری زرعی شعبے کے لیے پالیسی اقدامات شروع کرنے کے لیے حکومت ہند کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔یہ ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے، جو 24 فروری 2019 کو شروع کی گئی تھی، جو کہ زیادہ آمدنی والے کسانوں کو باہر رکھنے کےمعیار کی شرط پرتمام زمین رکھنے والے کسانوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ۔اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے کسان خاندانوں کے بینک کھاتے میں6,000 سالانہ مالی فائدہ تین مساوی قسطوں میں، ہر چار ماہ بعد براہ راست فائدے کی منتقلی(ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 2.61 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے مالی فوائد فراہم کیے گئے ہیں۔
15ویں قسط جاری کرنے کے لیے فعال بینک کھاتوں کے ساتھ ای کے وائی سی اور آدھار کی سیڈنگ لازمی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کو یہ فائدہ براہ راست ان کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں درمیانی افراد کی شمولیت کے بغیر جاری کیا جائے۔ کسانوں کو پی ایم -کسان میں ای کے وائی سی کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے چہرے کی تصدیق پر مبنی ای-کے وائی سی کی خصوصیت کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کی ہے، جس کا استعمال کسان اپنے گھر پر آرام سے اپنا ای کے وائی سی مکمل کرنے اور اپنے پڑوس کے 100 دیگر کسانوں کے ای-کے وائی سی مکمل کرنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں۔
یہ ایپ پہلا موبائل ایپ ہے ،جو حکومت ہند کی کسی بھی فائدے کی منتقلی اسکیم میں چہرے کی تصدیق کی خصوصیت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ موبائل ایپ استعمال میں بہت آسان ہے اور گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے آسانی سے دستیاب ہے۔
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے ایک پی ایم –کسان اے آئی چیٹ بوٹ(کسان ای-مترا) بھی شروع کیا ہے، جو کسانوں کو پی ایم-کسان اسکیم سے متعلق ان کی شکایات کے لیے وَن اسٹاپ حل فراہم کرے گا۔ بھاشینی کے ساتھ مربوط، چیٹ بوٹ مقامی زبانوں مثلاً ہندی، تمل، اوڈیا، بنگالی اور انگریزی میں آواز اورٹیکسٹ کی مدد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی والے ان حلوں کا مستفدین کی طرف سے اٹھائے جانے والے عام سوالات اور شکایات کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنا ہے۔یہ چیٹ بوٹ کسانوں کو اسکیم سے متعلق ان کے تمام سوالات کے جوابات حاصل کرنے، انہیں درست اور بروقت معلومات فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرارہا ہے۔
پی ایم-کسان اسکیم کی15ویں قسط کو جاری کئے جانے سے زراعت کو فروغ دینے، کسانوں کو بااختیار بنانے اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کسانوں کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے اور ہندوستان میں پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔یہ وزارت زرعی پیداوار کو بہتر بنانے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور ملک کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پروگرام اور اقدامات کر رہی ہے۔
*************
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.1008
(Release ID: 1976954)
Visitor Counter : 173