بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے سیکٹر نے اُدیم پورٹل پر رجسٹرڈ 3 کروڑ سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتی (ایم ایس ایم ای) اکائیوں کے ساتھ 15 کروڑ سے زیادہ روزگار کے نشانے کو طے کیا: جناب نارائن رانے
کل 15 کروڑ ملازمین میں سے 3.4 کروڑ خواتین ہیں
Posted On:
10 NOV 2023 3:29PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے سیکٹر نے 15 کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کا اعلان بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے X (جس کو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔
جناب رانے نے ادیم پورٹل پر 3 کروڑ سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتی (ایم ایس ایم ای) اکائیوں کے اندراج کے ساتھ اس کامیابی کو سہولت بہم پہنچانے میں ادیم پورٹل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اس میں ادیم اسسٹ پورٹل پر رجسٹرڈ 99 لاکھ غیر رسمی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتی (ایم ایس ایم ای) اکائیاں شامل ہیں۔ ان 3 کروڑ رجسٹرڈ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) میں سے 41 لاکھ سے زیادہ خواتین کی ملکیت والے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز) ہیں۔
وزیر موصوف نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے سیکٹر میں خواتین کارکنوں کی اہم شراکت داری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ پیدا ہونے والے 15 کروڑ روزگار کے مواقع میں سے 3.4 کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع خواتین کے پاس ہیں۔ یہ خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے سیکٹر کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کو دیا، جن کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے سیکٹر کے لیے غیر متزلزل حمایت اس کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
جناب رانے نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کے کاروباریوں کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے، نئے ذریعہ معاش پیدا کر رہی ہے اور ملک بھر میں افراد کو بااختیار بنا رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ اہم سنگ میل بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ای) کی لچک اور لگن کا ثبوت ہے۔ حکومت کی مسلسل حمایت اور اقدامات سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی، جس سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔
*************
( ش ح ۔ م ع ۔ ت ح (
U. No 897
(Release ID: 1976154)
Visitor Counter : 71