وزارت دفاع
وزیر دفاع اور امریکی وزیر دفاع نے نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت کے دوران دفاعی اور اسٹریٹیجک امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی
جناب راج ناتھ سنگھ نے آسام میں دوسری جنگ عظیم سے وابستہ، برآمد ہونے والے امریکی افواج کے پیراشوٹ، وردی اور ہوائی جہاز کے پرزے سپرد کیے
Posted On:
10 NOV 2023 3:26PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 10 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزراء نے وسیع دفاعی اور اسٹریٹیجک امور پر جامع تبادلہ خیال کیا۔ دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے اور دفاعی نظام کو باہمی تعاون کے ساتھ فروغ دینے اور مشترکہ طور پر پروڈیوس کرنے کے لیے دونوں اطراف سے دفاعی صنعتوں کو اکٹھا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
دونوں وزراء نے اہم شعبوں میں مشترکہ تحقیق کے ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی تعاون کو آگے بڑھانے کے طور طریقوں اور ذرائع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہند-امریکی دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام، اِنڈس- ایکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جو اس سال جون میں شروع کیا گیا تھا اور جس کا مقصد ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں، کاروباری اداروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان اسٹریٹیجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ اور دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانا ہے۔
وزیر لائیڈ آسٹن نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی مکمل رکنیت دینے کے ہندوستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جو کہ بحرین میں واقع ایک کثیر جہتی تعمیر ہے۔
وزیر دفاع نے امریکی دفاعی پی او ڈبلیو، ایم آئی اے اکاؤنٹنگ ایجنسی مشن کے حصے کے طور پر آسام سے برآمد ہونے والی کچھ اشیاء کو علامتی طور پر سکریٹری آسٹن کے حوالے کیا۔ ان اشیاء میں دوسری جنگ عظیم کے دور کے امریکی افواج کے پیراشوٹ، وردی اور ہوائی جہاز کے حصے شامل ہیں۔ دونوں وزراء نے اختتام سے پہلے اپنی ٹیموں کے لیے مستقبل کے مشترکہ کام کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ م ر
Urdu No. 896
(Release ID: 1976146)
Visitor Counter : 114