مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناگالینڈ کی سبز اور آلودگی سے مبرّا  منڈیوں میں سووچھ دیوالی منائی جارہی ہے

Posted On: 10 NOV 2023 12:25PM by PIB Delhi

مکانات  اور شہری امور کی وزارت  (ایم  او ایچ  یو اے)  کے ذریعہ 'سووچھ دیوالی شبھ دیوالی' مہم کے آغاز کے بعد سے دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ ناگالینڈبھی ، اس سال ماحولیات کے  لئے ساز گار دیوالی منانے کے بارے میں سرگرمی سے بیداری پیدا کر رہا ہے۔ انفرادی کنبوں  سے ہٹ کر، دیوالی کے دوران صفائی کا جذبہ پوری برادری تک پھیلا ہوا ہے، جب کہ اس دوران اجتماعی کوششوں سے بازاروں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس کے سبب تہوار کے ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔ اس مہم کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے ، ناگالینڈ میں تیون سینگ ٹاؤن کونسل نے ایک نئی اور منفرد پہل شروع کی ہے، جس کے تحت بازار کے تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صاف اور سبز نیز آلودگی سے مبرا دیوالی کے عزم کی علامت کے طور پر اپنے داخلی راستوں کے قریب سبز پودے لگائیں۔ یہ سوچا سمجھا طریقہ کار  صرف ماحولیات کے بارے میں بیداری  پیدا کرتا ہے ، بلکہ ایک پائیدار اور خوشگوار تہوار کے موسم کے تئیں مشترکہ ذمہ داری کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DUDC.jpg

ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال پر  روک تھام لگانے کی ایک ٹھوس کوشش کے طور پر ، ناگالینڈ کے بازار 'اپنا بیگ  ساتھ لے کر  آئیں' کے تصور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس مہم کی  قیادت کرتے ہوئے،منگ کولیمبا ٹاؤن کونسل نے اس بات کو لازمی  بنایا  ہے کہ دکانیں، کاغذی تھیلوں سمیت کسی بھی قسم کے کیری بیگز پیش کرنے سے گریز کریں۔ اس کے بجائے، عوام کی فعال طور پر اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خریداری کرتے وقت اپنے بیگ ساتھ لے کر آئیں۔ حکمت عملی پر مبنی اس اقدام کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحولیات کے تئیں  ذمہ داری کی ثقافت کے طرز عمل کو  فروغ دینا ہے، جس کے تحت روزمرہ کی زندگی میں پائیدار طور وطریقوں میں ذاتی طور پر تعاون کرنے کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے۔ یہ قدم ماحولیات کے لئے ساز گار عادات کو فروغ دینے اور خوردہ سرگرمیوں کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے  مقصد سے  برادری  کی قیادت میں  عہد بستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021WDH.jpg

میڈ زی فیما  ٹاؤن کونسل نے 'آر آر آر - ترغیب کے ساتھ' پروگرام متعارف کرایا ہے۔ یہ پہل قدمی عوام کو آر آر آرسہولت استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اور فضلہ کو الگ کرنے اور فضلے سے دولت پیدا کرنے کے تصور کو فروغ دیتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، ٹاؤن ان لوگوں کے لیے کوپن جاری کر رہا ہے، جو اپنا فضلہ  اور کوڑا کرکٹ متعین اور مخصوص مراکز میں لاتے ہیں، میڈزی فیما ٹاؤن کے اندر مختلف اسٹورز سے پودے، آئس کریم، چاکلیٹ اور دیگر اشیاء جیسے انعامات پیش کرتے ہیں، اس طرح مثبت ماحولیات کے لئے ساز گار طورو طریقوں کو تقویت ملتی ہے۔ دیما پور میونسپل کونسل اور ناگالینڈ میں چوموکیڈیما ٹاؤن کونسل نے ریلائنس ٹرینڈس کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے، تاکہ خطے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صفائی متروں کو گفٹ کوپنوں  سے نوازا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037T1U.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-887


(Release ID: 1976091) Visitor Counter : 90