جل شکتی وزارت
آبی وسائل میں تعاون پر ہندوستان-آسٹریلیا کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی چھٹی میٹنگ منعقد
25-2024 کے لیے انڈیا-آسٹریلیا ورک پلان کو حتمی شکل دی گئی
Posted On:
09 NOV 2023 4:26PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارتِ جل شکتی اور حکومت آسٹریلیا کے محکمہ موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور پانی کے درمیان آبی تعاون پر چھٹی ہند-آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ 8 نومبر 2023 کو منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ میں ہندوستانی اور آسٹریلیائی حکومتوں کے نمائندے پانی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے ، نتیجہ خیز بات چیت اور مختلف جاری مجوزہ سرگرمیوں کے حوالے سے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے۔ ہندوستانی فریق کی قیادت جناب آنند موہن، جوائنٹ سکریٹری (آر ڈی اینڈ پی پی)، محکمہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی، وزارت جل شکتی نے کی جبکہ آسٹریلیا ئی فریق کی قیادت جناب میتھیو ڈیڈسویل، آسٹریلیا کے سربراہ واٹر پالیسی ڈویژن، محکمہ موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ماحولیات اور پانی (ڈی سی سی ای ای ڈبلیو) نے کی۔
دونوں شریک چیئرمینوں کے افتتاحی کلمات نے پانی کے شعبے میں ہندوستان-آسٹریلیا تعاون پروگرام کی بھرپور تاریخ پر توجہ مرکوز کی اور اس شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے مقصد سے مختلف تکنیکی اور پالیسی سرگرمیوں میں فعال مصروفیت کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی اور آسٹریلوی دونوں فریقوں نے تکنیکی تبادلے اور آبی شعبے کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کے نتیجے میں تکنیکی تبادلے اور مظاہراتی پروجیکٹوں کے نفاذ سمیت، اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت کو اطمینان کے ساتھ نوٹ کیا۔
مختلف جاری سرگرمیوں (ٹائر-1) اور مجوزہ سرگرمیوں (ٹائر-2) پر پرزنٹیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں این ڈبلیو آئی سی کے ساتھ مائی ویل ایپ کا انٹیگریشن، آسٹریلیا-انڈیا واٹر سیکیورٹی انیشیٹو (اے آئی ڈبلیو اے ایس آئی)، انڈیا ینگ واٹر پروفیشنل پروگرام، پریکٹس اور ایپلی کیشن میں واٹر اکاؤنٹنگ،بیسن پلاننگ کو-ڈیزائن ورکشاپ، ایکواواچ آسٹریلیا، ولیج گراؤنڈ واٹر کوآپریٹیو اور اندرون ملک نمکیات کی صورتحال کا تدارک شامل تھے۔ اس کے بعد پرزنٹیشنز اور ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر، ٹائر-1، ٹائر-2 اور ٹائر-3 سرگرمیوں کے لیے 25-2024کے لیے انڈیا-آسٹریلیا ورک پلان کو حتمی شکل دی گئی اور دونوں فریقوں نے اس پر اتفاق کیا۔ اجلاس دونوں شریک صدر نشینوں کے اختتامی کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر 10 نومبر 2009 کو دستخط ہوئے۔ اس کے بعد حکومت ہند اور حکومت آسٹریلیا کے درمیان ایک تازہ مفاہمت نامے پر 20 مئی 2020 کو دستخط ہوئے جو آبی وسائل کے انتظام کے میدان میں تعاون کے لیے 5 سالوں کی مدت کے لیے مؤثر ہے۔
***********
ش ح ۔ اک۔ ع ر
U. No. 856
(Release ID: 1975903)
Visitor Counter : 69