امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نےکھلے بازار میں فروغ کی اسکیم (گھریلو) کے دوران 2316 بولی دہندگان کو 2.85 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 5180 میٹرک ٹن چاول فروخت کیا

Posted On: 09 NOV 2023 4:03PM by PIB Delhi

ملک بھر میں چاول، گیہوں اور آٹے کی خردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے بازار میں  حکومت ہند کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، گیہوں اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای نیلامی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 20ویں ای نیلامی 8 نومبر2023 کو ہوئی  جس میں او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت 3 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 2.25 لاکھ میٹرک ٹن چاول فراہم کیے گئے  اور 2.85 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کے ساتھ 5180 میٹرک ٹن چاول 2316 بولی دہندگان کو فروخت کیے گئے ۔

ایف اے کیو گیہوں کے لئے فروخت کی اوسط قیمت روپے 2327.04 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی تھی جبکہ ملک بھر میں اس کی ریزرو قیمت 2150 روپے فی کوئنٹل تھی ۔ اسی طرح  یو آر ایس  گیہوں کی فروخت کی  اوسط قیمت 2243.74 روپے فی کوئنٹل  تھی جبکہ اس کی ریزرو قیمت 2125  روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی تھی۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، 2.5 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں نیم سرکاری اور امداد باہمی کی تنظیموں جیسے کیندریہ بھنڈار/این سی سی ایف/نیفیڈ کے لئے او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت مختص کیا گیا تاکہ مختص شدہ گیہوں کو آٹا میں تبدیل کیا جا سکے اور اسے ’بھارت آٹا‘ برانڈجس کی زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت 27.50 روپے فی کلو گرام سے زیادہ نہ ہو، کے تحت عوام کو فروخت کے لیے پیش کیا جا سکے۔  7 نومبر 2023 تک 6051 میٹرک ٹن گیہوں کو ان 3 امداد باہمی کی  سوسائٹیز نے مزید آٹا میں تبدیل کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

تاجروں کو او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گیہوں کی فروخت کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے اور گیہوں کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے  7 نومبر 2023 تک ملک بھر میں 1851 بے ترتیبانہ چیکنگ  کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  ع۔ ن ا۔

U-854


(Release ID: 1975902) Visitor Counter : 94