ریلوے کی وزارت
اکتوبر 2023 کے دوران، آر پی ایف نے آپریشن ‘ ننھے فرشتے’ کے تحت 601 سے زیادہ بچوں کو دوبارہ ان کے کنبوں سے ملایا
آر پی ایف مسافروں کی حفاظت، تحفظ اور راحت کو یقینی بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
Posted On:
09 NOV 2023 12:41PM by PIB Delhi
ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) ریلوے کی املاک، مسافروں کے علاقوں اور مسافروں کی نگرانی اور حفاظت کے لیے اپنے عزم میں اٹل ہے۔ فورس مسافروں کو محفوظ، اطمینان بخش اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔
اکتوبر 2023 میں، آر پی ایف نے مسافروں کی حفاظت، سلامتی اور آرام کو یقینی بنانے کے پروگرام کو جاری رکھا، ساتھ ہی ساتھ اپنے صارفین کو مال برداری کی قابل اعتماد خدمات فراہم کرنے میں ہندوستانی ریلوے کی مدد بھی کی۔
آر پی ایف نے احتیاطی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اور ریلوے املاک کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم کا پتہ لگانے کے لیے کوششیں کرتے ہوئے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ریلوے کے بڑے اثاثوں کے تحفظ کی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے۔
اکتوبر 2023 کے مہینے کے دوران آر پی ایف کی کامیابیوں کی مختصر تفصیلات ذیل میں درج کی جارہی ہے۔
آپریشن ‘‘ ننھے فرشتے’’ - گمشدہ بچوں کو بچانا: مشن ‘‘ ننھے فرشتے’’ کے تحت، آر پی ایف نے دیکھ بھال اور تحفظ کے محتاج 601 سے زائد بچوں کو ان کے خاندانوں کے ساتھ ملانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بچے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے خاندانوں سے الگ ہو گئے تھے، اور ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے آر پی ایف نے انتھک محنت کی۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف کوششیں (آپریشن اے اے ایچ ٹی): ہندوستانی ریلوے کی مختلف پوسٹوں پر آر پی ایف کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹس (اے ایچ ٹی یو ایس) نے انسانی اسمگلروں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ اکتوبر 2023 میں، آر پی ایف نے 39 افراد کو اسمگلروں کے چنگل سے بچایا۔
آپریشن ‘‘جیون رکھشا’’ - جانیں بچانا: آر پی ایف کی چوکس اور تیز رفتار کارروائیوں نے اکتوبر 2023 کے مہینے میں آپریشن ‘جیون رکھشا’ کے تحت ‘ 262ایسے مسافروں کی جان بچائی ، پلیٹ فارمز اور ریلوے پٹریوں پر وہاں سے گزرنے والی ٹرینوں کی زد میں آنے کی حالت میں پہنچ گئے تھے’۔
خواتین مسافروں کو بااختیار بنانا – ‘‘میری سہیلی’’ پہل قدمی: آر پی ایف خواتین مسافروں کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسی سلسلے کیں آگے بڑھاتے ہوئے اس نے‘‘میری سہیلی’’ نام کی پہل قدمی شروع کی ہے۔ اکتوبر 2023 کے دوران، 232 ‘‘میری سہیلی’’ ٹیموں نے 13,664 ٹرینوں میں شرکت کی اور 423,803 خواتین مسافروں کو سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ آر پی ایف نے خواتین کے لیے مخصوص کوچوں میں پائے جانے والے 5,722 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی۔
دلالوں کے خلاف کریک ڈاؤن (آپریشن ‘‘اپلبھد’’) : دلالوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں، آر پی ایف نے اکتوبر 2023 میں 490 افراد کو گرفتار کیا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ مزید برآں، انہوں نے 43.96 لاکھ روپے کے مستقبل کے ٹکٹ ضبط کر لیے۔ ، جس میں 42 غیر قانونی سافٹ ویئر بھی شامل تھے۔
آپریشن‘‘ این اے آر سی او ایس(نارکوس) ’’ - منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنا: ایک قابل تعریف کوشش میں، آر پی ایف نے 99 افراد کو گرفتار کیا اور اکتوبر 2023 کے دوران 5.99 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ۔ ان مجرموں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بااختیار ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا۔
مسافروں کے خدشات پر تیز رفتار ردعمل: آر پی ایف نے فوری طور پر ریل مدد پورٹل اور ہیلپ لائن (نمبر 139 ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم نمبر 112 کے ساتھ مربوط) کے ذریعے سیکورٹی سے متعلق مسافروں کی شکایات کا ازالہ کیا۔ اکتوبر 2023 میں 30,300 سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جن کا ازالہ کرنے کے لئے آر پی ایف نے ضروری کارروائیاں کیں۔
آپریشن ‘‘یاتری تحفظ’’ - مسافروں کی حفاظت: آر پی ایف ریلوے مسافروں کے خلاف جرائم کی روک تھام اور ان کا پتہ لگانے میں پولیس کی کوششوں کو پوری مدد فراہم کرتا ہے۔ اکتوبر 2023 میں، آر پی ایف نے مسافروں کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم میں ملوث 256 مجرموں کو گرفتار کیا، انہیں متعلقہ جی آر پی/پولیس کے حوالے کیا۔
‘‘آپریشن سرکشا’’ کے ذریعے حفاظت کو یقینی بنانا: مسافروں کے لئے حفاظتی ماحول کو برقرار رکھنے اور ریلوے خدمات کو شر انگیزیوں سے حفاظت فراہم کرنے کے لیے ایک پرعزم کوشش میں،آر پی ایف نے اکتوبر 2023 میں چلتی ٹرینوں پر پتھراؤ کے خطرناک عمل میں ملوث 33 افراد کو گرفتار کیا۔
ضرورت مند افراد کی مدد کرنا (آپریشن سیوا): انسانی ہمدردی کے جذبے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے، آر پی ایف نے اکتوبر 2023 میں ریل کے سفر کے دوران 272 بوڑھے، بیمار افراد، یا زخمی مسافروں کو مدد فراہم کی۔
غیر قانونی سامان کی نقل و حمل پر روک لگانا (آپریشن سترک): ‘‘آپریشن سترک’’کے تحت آر پی ایف نے غیر قانونی تمباکو کی مصنوعات ضبط کیں۔ جن کی مالیت 10,33,149 روپے کے بقدر ہے، اس کے ساتھ غیر قانونی شراب بھی ضبط کی گئی۔ جس کی مالیت 26,12,656 روپے تھی۔ اس سلسلے میں 127 افراد کو گرفتار کیا۔ ان افراد کو متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔
********
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.845
(Release ID: 1975836)
Visitor Counter : 114