کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت میں سکریٹری وی ایل کانتا راؤ نے کولکتہ میں ہندوستان کاپر لمیٹڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا
Posted On:
09 NOV 2023 11:27AM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت میں سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ نے کمپنی کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے کل کولکتہ میں ہندوستان کاپر لمیٹڈ(ایچ سی ایل) کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔
جناب راؤ کا تمرا بھون،ایچ سی ایل کارپوریٹ دفتر کے دورے کے دوران ایچ سی ایل کے سی ایم ڈی جناب گھنشیام شرما، ڈی او پی کے جناب سنجے پنجیار، ڈی (ایم) سنجیو کمار سنگھ، سی وی او اوپیندر کمار پانڈے اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
ایک تفصیلی پریزنٹیشن میں سکریٹری کو کمپنی کی مجموعی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس کے جاری منصوبوں سے بھی واقف کرایا گیا ۔ میٹنگ کے دوران جناب وی ایل کانتا راؤ نے ایچ سی ایل کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ ہندوستان میں صرف تانبے کی کان کنی کے طور پر کمپنی کے منفرد مقام کی ستائش کرتے ہوئے، جناب راؤ نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ تانبے کی دھات اور دھات میں کانسنٹریٹ کی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانکنی کی وزارت انتظامی اور پالیسی امور میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ جناب راؤ نے ایچ سی ایل کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کمپنی کے شاندار مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں ۔
*************
ش ح۔ ش م ۔ ج ا
U-842
(Release ID: 1975826)
Visitor Counter : 82