صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ  ہند نے ہیم وتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی کے 11ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی

Posted On: 08 NOV 2023 4:47PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (8 نومبر 2023) سری نگر (گڑھوال) میں ہیم وتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی کے 11ویں جلسہ تقسیم اسناد  میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام میں عوامی تحریک نے بڑا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں تعلیم کی تحریک اس خطے میں ترقی یافتہ عوامی شعور کی علامت ہے۔

صدرجمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 1973 میں اپنے قیام کے بعد سے ہیم وتی نندن بہوگنا یونیورسٹی نے اپنے آپ کو وقت کے ساتھ ڈھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم خواتین کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہیں، گیارہویں کانووکیشن کا تھیم ‘‘بااختیار خواتین، خوشحال قوم’’ اس یونیورسٹی کی ترقی پسند سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں نے ہمیشہ تعلیم کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے لوگوں کا لگاؤ ریاست کی خواندگی کی شرح سے بھی ظاہر ہوتا ہے، جو قومی اوسط سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے نے ہندی ادب کو سمترانندن پنت سے لے کر منوہر شیام جوشی، شیوانی، ہمانشو جوشی اور منگلیش ڈبرال تک بہت عظیم شخصیتیں دی ہیں۔

  صدر جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ ماحولیاتی لحاظ سے انتہائی حساس ریاست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے تحقیق اور نئی ایجادات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کا حصول اور مقامی ضروریات اور رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک چیلنج بھی ہے اور موقع بھی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست کی واحد مرکزی یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے ہیم وتی نندن بہوگنا یونیورسٹی کی ذمہ داری اور  بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس یونیورسٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو علم کو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

  صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہیم وتی نندن بہوگنا یونیورسٹی اس سال یکم دسمبر کو اپنے قیام کے 50 سال مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنہری سفر فخر کرنے کا ایک موقع ہے، لیکن یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مستقبل کے منصوبے بنانے اور ان کو کامیاب بنانے کا عزم کرنے کا موقع بھی ہے۔

صدرجمہوریہ  نے فارغ التحصیل طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جڑوں کو نہ بھولیں۔ سچائی، دیانت اور انصاف جیسی اخلاقی اقدار کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہ کریں اور جو لوگ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گئے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کریں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-819



(Release ID: 1975663) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil