کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں ہندوستان-ایتھوپیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا


ہندوستان نے ایتھوپیا کو ایتھوپیا کے ایتھ سوئچ کے ساتھ ہندوستان کے متحد ادائیگی انٹرفیس پر تعاون کرنے کی دعوت دی

ہندوستان نے ایتھوپیا سے اپیل کی کہ وہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور غیر ملکی زر مبادلہ کے تحفظ کے لیے مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کے حل کو تلاش کرے

معیار سازی اور کوالٹی ایشورنس اور کسٹمز کے طریقہ کار پر مفاہمت ناموں کو تیز کیا جائے گا

Posted On: 08 NOV 2023 4:06PM by PIB Delhi

انڈیا-ایتھوپیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی (جے سی ٹی) کا چھٹا اجلاس 6-7 نومبر 2023 تک ادیس ابابا، ایتھوپیا میں منعقد ہوا۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کی تجارت و صنعت کے محکمہ تجارت  کی  اقتصادی مشیر محترمہ پریا پی نائر اور ایتھوپیا کے  تجارت اور علاقائی  اتحاد کی وزارت کے بین الاقوامی اور علاقائی تجارتی اتحاد کے لیڈ ایگزیکٹیو جناب  ٹاگیز ملوگیتا نے کی۔ ایتھوپیا میں ہندوستان کے سفیر جناب رابرٹ شیٹ کنٹونگ اور دونوں اطراف کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی جے ٹی سی میں شرکت کی۔

دونوں اطراف نے دوطرفہ تجارت میں رکاوٹ پیدا کرنے والے تمام مسائل کو تیزی سے حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ ہندوستانی فریق نے ایتھوپیا کے فریق کو ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) پر ایتھوپیا کے ایتھ سوئچ کے ساتھ تعاون کرنے کی دعوت دی۔ مزید برآں، ہندوستانی فریق نے ایتھوپیا سے اپیل کی کہ وہ مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کے تصفیے کے امکانات کو تلاش کرے جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور غیر ملکی زرمبادلہ کو بچانے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان-ایتھوپیا جے ٹی سی کے 6 ویں اجلاس کی بات چیت خوشگوار اور امید افزا تھی، جو دونوں ممالک کے درمیان روایتی طور پر دوستانہ اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کررہی تھی ۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس مقصد کے لیے، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور باہمی طور پر فائدہ مند سرمایہ کاری دونوں کو بڑھانے کے لیے توجہ کے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی۔ ان میں صحت اور دواسازی، آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، خوراک اور زرعی مصنوعات کی ڈبہ بندی  وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے معیار کاری اور کوالٹی اشورینس اور کسٹمز کے طریقہ کار کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) کے لیے جاری بات چیت کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور انہیں تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستانی فریق نے ایتھوپیا کے فریق سے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی درخواست کی۔

فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا افریقی خطے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، جس میں 22-2021 میں 6.4 فیصد کی تخمینہ جاتی نمو ہوئی۔ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارت 2022-23 میں 642.59 ملین امریکی ڈالر رہی۔ ہندوستان ایتھوپیا کو دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ ہندوستانی کمپنیاں ایتھوپیا میں سرفہرست تین غیر ملکی سرمایہ کاروں میں شامل ہیں جن کی موجودہ ہندوستانی سرمایہ کاری 5 بلین امریکی ڈالر ہے جس میں سے تقریباً 3-4 بلین امریکی ڈالر زمین پر ہونے کا تخمینہ ہے۔ ہندوستانی کمپنیوں نے زراعت اور پھولوں کی زراعت، انجینئرنگ، پلاسٹک، مینوفیکچرنگ، کپاس اور ٹیکسٹائل، پانی کے انتظام، دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

**********

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-815



(Release ID: 1975629) Visitor Counter : 110