نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے خاص مقصد کے ساتھ کھیل کود کے محکمے  نے  تیسری خصوصی مہم میں کامیابی سے حصہ لیا

Posted On: 07 NOV 2023 4:55PM by PIB Delhi

کھیل کود کے محکمے اور اس کے ماتحت تنظیموں نے   ، جس میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  ( ایس اے آئی ) ، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن  ( ایل این آئی پی ای ) ، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی  ( این ایس یو ) ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  ( این اے ڈی اے ) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری ( این ڈی ٹی ایل  )  کے ساتھ مل  کر تیسری خصوصی مہم  میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا  ، جو 02 اکتوبر ، 2023 ء  کو شروع ہوئی  تھی اور 31 اکتوبر، 2023 ء  کو ختم ہوئی  ۔ اس  مہم کا مقصد  صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی  شکل دینا  اور  کام کاج میں التواء  کو کم کرنا تھا۔

تیسری خصوصی مہم کے اختتام پر، کھیل  کود کے محکمے نے  29 زیر التواء ایم پی ریفرنسز، 27 عوامی شکایات اور  ریاستی حکومت کے 2 حوال جات  کو نمٹا یا ہے۔ محکمے کے سینئر افسران نے مہم کی پیش رفت کا   باقاعدگی سے جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ، مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران  نشان زد تمام 200 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور  200 کو ختم کر دیا گیا۔ مہم کے ابتدائی مرحلے کے دوران  نشان زد تمام 400 ای فائلوں کا انتخابی مہم کی مدت کے دوران  جائزہ لیا  گیا ہے ( 31 اکتوبر، 2023 ء  تک)۔

کھیل کود کے محکمے کے تحت مختلف فیلڈ دفاتر اور تنظیموں کے  صدر دفاتر کی صفائی کی  تمام 43 نشان زد  جگہوں پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں شروع کی گئیں ۔ مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کے نتیجے میں، محکمہ 8,725 مربع فٹ جگہ خالی کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ بہت ساری خالی جگہوں کا افادیت کی جگہوں   کے طور پر استعمال  شروع کر دیا  گیا ہے ۔  اس کے علاوہ    ، مہم کے دوران اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 65,114  روپئے   کی آمدنی ہوئی  ۔

-----------------------

(ش ح۔   ا س    ۔ ع ا)

U NO: 777


(Release ID: 1975415) Visitor Counter : 82