تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ 8نومبر 2023 (بدھ) کو نئی دہلی میں نامیاتی مصنوعات کے فروغ پر قومی سمپوزیم سے خطاب کریں گے جس کا اہتمام نیشنل کوآپریٹیو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) نے کیا ہے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ این سی او ایل کے لوگو، ویب سائٹ اور بروچر کا بھی آغاز کریں گے اور این سی او ایل کے ارکان کو رکنیت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے
ایک روزہ سمپوزیم کے دوران چھوٹے اور مارجینل کسانوں کے بہبود میں کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ نامیاتی پیداوار کی اہمیت ، این سی او ایل کے مقاصد پر تبادلہ خیال کریں گے
سہکار سے سمردھی کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق این سی او ایل ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی کو آپریٹو سوسائٹی کے طور پر قائم کی گئی ہے تاکہ ہندوستان کو نامیابی مصنوعات میں ایک عالمی لیڈر بنایا جاسکے
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت نے ملک میں کو آپریٹو تحریک کو مستحکم کرنے کے لئے گذشتہ 27 مہینوں میں 54 اقدامات کئے ہیں
نامیاتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک قومی سطح کا کو آپریٹو کا قیام دیہی معیشت کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو آتم نربھر بھارت اور لوکل ٹو گلوبل کے لئے راہ ہموار کرنے کے ساتھ میک ان انڈیا کو فروغ دے رہا ہے
Posted On:
06 NOV 2023 3:51PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 8نومبر 2023 (بدھ) کو نئی دہلی کے آئی سی اے آر کنوینشن سینٹر پوسا میں نامیاتی مصنوعات کے فروغ پر قومی سمپوزیم سے خطاب کریں گے جس کا اہتمام نیشنل کوآپریٹیو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) نے کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ این سی او ایل کے لوگو، ویب سائٹ اور بروچر کا بھی آغاز کریں گے اور این سی او ایل کے ارکان کو رکنیت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے۔ ایک روزہ سمپوزیم کے دوران چھوٹے اور مارجینل کسانوں کے بہبود میں کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ نامیاتی پیداوار کی اہمیت ، این سی او ایل کے مقاصد پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سہکار سے سمردھی کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق این سی او ایل ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی کو آپریٹو سوسائٹی کے طور پر قائم کی گئی ہے تاکہ ہندوستان کو نامیابی مصنوعات میں ایک عالمی لیڈر بنایا جاسکے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت نے ملک میں کو آپریٹو تحریک کو مستحکم کرنے کے لئے گذشتہ 27 مہینوں میں 54 اقدامات کئے ہیں۔ نامیاتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک قومی سطح کا کو آپریٹو کا قیام دیہی معیشت کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو آتم نربھر بھارت اور لوکل ٹو گلوبل کے لئے راہ ہموار کرنے کے ساتھ میک ان انڈیا کو فروغ دے رہا ہے۔
این سی او ایل کا مقصدہے کہ مارکیٹ تک آر گینک کسانوں اور پروڈیوسر تنظیموں کو براہ راست رسائی فراہم کرتے ہوئے پیداوار پر منافع میں اضافہ کیا جائے۔ایک مضبوط برانڈ کے تحت قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ رسائی حاصل کرکے ممبران اپنی نامیاتی پیداوار کے لئے بہتر منافع حاصل کرسکیں گے ۔این سی او ایل ہندوستانی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے اشتراک سے ملک بھر میں مختلف کو آپریٹو سوسائیٹیوں اورمتعلقہ اداروں کے ذریعہ پیدا کی گئی نامیاتی پیداوار کی تمام سپلائی چین کا بندوبست کرکے ایک نگراں تنظیم کے طور پر کام کرےگی۔پوری حکومت کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے وہ کو آپریٹو کے ذریعہ پیدا کی گئی نامیاتی مصنوعات کی مارکیٹنگ برانڈنگ اور میزان کو فروغ دے گی اور اس کی ذمہ داری لے گی ۔کوئی بھی کو آپریٹو سوسائیٹی یا افراد کی انجمن (سینٹرل رجسٹرار کی جانب سے جسے اجازت دی گئی ہو) این سی او ایل کی ممبر بن سکتی ہے اب تک تقریباً کو آپریٹیو سوسائٹیاں پہلے ہی این سی او ایل کی ممبر بن گئی ہیں یا اس کی ممبر شپ کے لئے انہوں نے درخواست دی ہے۔
این سی او ایل کا مقصد ایک معلوماتی ذخیرے کی تیاری اور تحقیق و ترقی کو انجام دینے سمیت مختلف سرگرمیوں کی سہولت کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا۔ این سی او ایل ان کو آپریٹو سیکٹر اورایسو سی ایٹڈ کمپنیوں کو تعاون دے گی جو نامیاتی مصنوعات کی پیداوار میں مصروف عمل ہیں۔اس میں مالیہ،صلاحیت سازی، تکنیکی رہنمائی ، مارکیٹ انٹیلیجنس نظام کا قیام اور رکھ رکھاو شامل ہوگا۔
سمپوزیم میں نامیاتی پیداوار – وقت کی ضرورت، نامیاتی مصنوعات کے لیے سرٹیفیکیشن کا عمل اور معیار، نامیاتی سرٹیفیکیشن لیبارٹریز کی اہمیت وغیرہ جیسے موضوعات پر تکنیکی اجلاس بھی ہوں گے۔ سمپوزیم میں 1000 سے زیادہ شرکاء شرکت کرنے جا رہے ہیں، جن میں این سی او ایل کے ممبران، اہلکار شامل ہیں۔ حکومت ہند/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں /ایف آئیز /ایم ایس سی ایس /کوآپریٹو یونینز/ضلع کوآپریٹو یونینز/نامیاتی سرٹیفیکیشن باڈیز اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز، نامیاتی شعبے کے ماہرین اور ملک بھر کے دیگر شراکت دار شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں شرکاء بھی ورچوئل وسیلے سے اس تقریب میں شامل ہوں گے۔
این سی او ایل کو ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیزقانون 2002 کے تحت 25 جنوری 2023 کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ ملک کی تین بڑی کوآپریٹو سوسائٹیز- نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف)، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (جی سی ایم ایم ایف) اور نیشنل زرعی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفیڈ) اور حکومت ہند کے دو بڑے قانونی اداروں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے مشترکہ طور پراین سی او ایل کو فروغ دیا ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.730
(Release ID: 1975097)
Visitor Counter : 90