امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے آج کرنال میں ہریانہ حکومت کے 9 سال کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ 'انتودیا مہاسمیلن' سےبطور مہمان خصوصی خطاب کیا
مرکزی وزیر داخلہ نے 5 عوامی فلاحی اسکیموں کا بھی آغاز کیا – مکھیہ منتری تیرتھا یاترا یوجنا، آیوشمان بھارت چرآیویوجنا، ہریانہ آئے وردھی بورڈ، چیف منسٹر انتیودیا ملک پروڈکشن کوآپریٹو پروموشن اسکیم اور ایچ اے پی پی وائی(ہیپی) یعنی ہریانہ انتیودیا پریوار پریواہن یوجنا
مرکز می جناب مودی کی قیادت والی حکومت اورجناب ی منوہر لال کی قیادت میں ہریانہ کی حکومت نے ہریانہ کے 45 لاکھ لوگوں کی زندگیوں میں امید کی نئی کرن جگائی ہے
چاہےخواندہ پنچایتوں کا قیام ہو، 50فیصد خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہو، تمام گھروں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہو یا پہلی آیوش یونیورسٹی کی تعمیر ہو، جناب نریندر مودی اور جناب منوہر لال نے ہر میدان میں ہریانہ کو نمبر 1 بنانے کے لیے کام کیا ہے
ہریانہ حکومت زیادہ سے زیادہ فصلیں خریدتی ہے یعنی 14 فصلیں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر
پہلے ہریانہ میں خوف، بھوک اور بدعنوانی کا راج تھا، زمینوں کی نیلامی ہوتی تھی اور امن و امان کی صورتحال خراب تھی، لیکن ڈبل انجن والی حکومت نے ہریانہ کو ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کا کام کیا ہے
پچھلی حکومتوں نے سرکاری بھرتیوں میں بدعنوانی کرکے اپنے ہی لوگوں کو نوکریاں دی تھیں، لیکن جناب منوہر لال کی قیادت والی حکومت نے بغیر کسی بدعنوانی کے میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دیں
پچھلی حکومت کٹ، کمیشن اور کرپشن کی حکومت تھی لیکن ہریانہ میں جناب منوہر لال کی حکومت نے ریاست کے ہر طبقے کا خیال رکھا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ون رینک، ون پنشن کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ہریانہ سمیت ملک کے تمام بہادر فوجی جوانوں کو نوازا ہے
Posted On:
02 NOV 2023 5:07PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کرنال میں ہریانہ حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ 'انتودیا مہاسمیلن' سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے 5 عوامی فلاحی اسکیموں کا بھی آغاز کیا یعنی مکھیہ منتری تیرتھا یاترا یوجنا، آیوشمان بھارت چرآیو یوجنا، ہریانہ آئے وردھی بورڈ، چیف منسٹر انتیودیا ملک پروڈکشن کوآپریٹو پروموشن اسکیم اور ایچ اے پی پی وائی ( ہیپی) یعنی ہریانہ انتودیا پریوار پریواہن یوجنا۔ اس موقع پر ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال سمیت کئی معززشخصیات موجود تھیں۔
جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہریانہ کسانوں اور بہادر لوگوں کی سرزمین ہے۔ ہریانہ پورے ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں سے سب سے زیادہ شہیدوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ریاست نے زراعت اور ڈیری کے شعبے میں بھی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج 5 عوامی فلاحی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں اور ان میں سے ایک مکھیا منتری تیرتھ یاترا یوجنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے جناب نریندر مودی کو اکثریت کے ساتھ دو بار وزیر اعظم منتخب کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کا بھومی پوجن کیا اور 22 جنوری 2024 کو جناب مودی رام مندر کی پران پرتیشٹھا بھی کریں گے۔ انہوں نے ہریانہ کے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ مکھیہ منتری تیرتھ یاترا یوجنا کے تحت پہلے اپنے خاندان کے بزرگوں کو رام للا کے درشن کے لیے لے جائیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور جناب منوہر لال کی قیادت میں ہریانہ حکومت نے پچھلے 9 سالوں میں ملک اور ہریانہ کو آگے لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں 7 آئی آئی ٹی، 7 آئی آئی ایم، 15 ایمس، 390 یونیورسٹیاں، 700 میڈیکل کالج بنائے گئے اور گزشتہ 9 سالوں میں 54 ہزار کلومیٹر طویل قومی شاہراہیں تعمیر کی گئیں۔ اسی طرح ہریانہ میں جناب منوہر لال نے 77 نئے کالج، 13 نئی یونیورسٹیاں، 8 میڈیکل کالج، 2 نئے ہوائی اڈے، 16 نئے اسپتال اور 28,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں بنائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو نریندر مودی حکومت اور ہریانہ کی منوہر لال حکومت سے سیکھنا چاہئے کہ ترقی کیسے ہوتی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر نے کہا کہ حکومت یا ریاست کی سالگرہ منانے کا غریب لوگوں کی فلاح و بہبود سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے نے انتودیا کا منتر دیا تھا کہ کسی بھی ملک یا ریاست کی ترقی کا پیمانہ سماج کے نچلے طبقے کے لوگوں کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا انتودیا مہاسمیلن مناسب ہے کیونکہ جناب نریندر مودی اور جناب منوہر لال کی ڈبل انجن والی حکومت نے ہریانہ میں 45 لاکھ لوگوں کی زندگیوں میں روشنی پھیلانے کا کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور جناب منوہر لال کا ہر فیصلہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے اور ریاستی حکومت نے ریاست کے 40 لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے 20 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 6000 روپے براہ راست منتقل کرکے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سال 4500 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب منوہر لال نے ریاست میں 30 لاکھ سے زیادہ نل کنکشن اور 85 لاکھ سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اسکیم کارڈ فراہم کرنے کا کام کیا ہے، جس میں آج آیوشمان بھارت چرآیو اسکیم کے تحت 17 لاکھ مزید لوگ شامل ہوئے ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ہریانہ میں 7.5 لاکھ سے زیادہ بیت الخلاء بنائے ہیں اور 1.2 کروڑ لوگوں کو ہر ماہ 5 کلو گرام مفت اناج فراہم کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ریاست میں 28,000 نئے گھر بنائے گئے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اجولا اسکیم کے تحت 8 لاکھ گیس کنکشن فراہم کرکے ہریانہ کو دھنویں سے پاک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے نئے سال سے معمرافراد اور معذوروں کی پنشن کی رقم 2,725 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3,000 روپے ماہانہ کر دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہریانہ کے کھیت اناج کی شکل میں سونا پیدا کرتے ہیں، ہریانہ کے کھلاڑی کھیلوں میں بہت سے تمغے جیتتے ہیں اور ریاست ملک میں چاول کی سب سے بڑی برآمد کنندہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج میں ہر دسواں سپاہی ہریانہ سے ہے اور ہریانہ حکومت زیادہ سے زیادہ فصلیں خریدتی ہے یعنی 14 فصلیں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ پہلی ریاست ہے جس نے لال ڈورا کے تحت زمین کے مالکانہ حقوق فراہم کیے، خواندہ پنچایتیں بنائیں اور خواتین کی 50 فیصد شرکت کو یقینی بنایا۔ تمام گھرانوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے اور ملک کی پہلی آیوش یونیورسٹی قائم کرنے کے معاملے میں بھی یہ پہلے مقام پر ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہریانہ میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فی کس جی ایس ٹی وصولی ہے اور ملک کی معیشت میں اس کا حصہ 4 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ غذائی اجناس کی پیداوار میں ملک میں دوسرے اور دودھ کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے، 400 سے زیادہ فارچیون کمپنیوں کا ہیڈ کوارٹر گروگرام میں ہے اور ہریانہ لاجسٹک سہولیات فراہم کرنے میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے ہریانہ کے لوگوں کو خوف، بھوک اور بدعنوانی سے بھری حکمرانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہریانہ میں زمین کی نیلامی ہوتی تھی اور امن و امان کی صورتحال خراب تھی۔ یہاں کی پچھلی حکومتوں نے سرکاری بھرتیوں میں بدعنوانی کرکے اپنے ہی لوگوں کو نوکریاں دیں، لیکن جناب منوہر لال کی قیادت والی حکومت نے بغیر کسی بدعنوانی کے میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی اور جناب منوہر لال کی حکومت نے پوری ریاست کی یکساں ترقی کے لیے کام کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے 9 سالوں میں بہت سے ایسے کام ہوئے ہیں جس سے ہندوستان کی شان بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہندوستان کا چندریان چاند پر اترا ہے، جی 20 کانفرنس میں تمام ممالک نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی اور تمام ممالک کے سربراہان نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جس سے ہر ہندوستانی کو فخر محسوس ہوا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے راج پتھ کو کرتویہ پتھ میں تبدیل کر دیا ہے اور پرانی پارلیمنٹ کی جگہ نئی پارلیمنٹ بنا کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے جو کہ برطانوی دور حکومت میں بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ملک کی خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن دے کر پالیسی سازی میں حصہ دار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا امید اور جوش کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف دیکھ رہی ہے اور افریقی یونین کے جی 20 کا ایک رکن بننے کے بعد، آج دنیا کے تمام پسماندہ ممالک وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف ایک نئے رہنما کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کٹ، کمیشن اور کرپشن کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں جناب منوہر لال کی حکومت نے اپنے دو ادوار میں ہر غریب، بیمار، بھوکے، بچے اور بوڑھے لوگوں کا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور اقربا پروری کو ختم کرنا اور ہریانہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا بہت مشکل تھا، لیکن جناب منوہر لال نے اس سے سختی سے نمٹا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اپنے 10 سال کے دور حکومت میں ہریانہ کو صرف 40,000 کروڑ روپے دیے تھے، لیکن وزیر اعظم مودی نے پچھلے 9 سالوں میں اسے بڑھا کر 1.32 لاکھ کروڑ روپے کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی مودی حکومت نے ہریانہ کو 20,000 کروڑ روپے کی لاگت سے اقتصادی راہداری پروجیکٹ بھی دیا ہے اور 12,150 کروڑ روپے کی لاگت سے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے بھی ہریانہ سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے کے پہلے حصے اور 19 کلومیٹر طویل دوارکا ایکسپریس وے کا 64,000 کروڑ روپے کی لاگت سے افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور ریواڑی-مدار اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ریلوے نے 21,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 20,594 کروڑ روپے کی لاگت سے 700 میگاواٹ صلاحیت کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹ کے قیام کا کام بھی جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہریانہ میں 2جی ایتھنول بائیو ریفائنری کا بھی افتتاح کیا گیا ہے اور یہاں 700 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے 886 ایکڑ پر ملٹی موڈل لاجسٹک پارک بنانے کا کام بھی کیا گیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو بغیر کسی خون خرابے کے ختم کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے، ملکی افواج کو جدید بنایا ہے اور سرحدوں پر بنیادی ڈھانچہ بنا کر ہماری افواج کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ون رینک، ون پنشن کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ہریانہ سمیت پورے ملک کے تمام بہادر فوجی جوانوں کو اعزاز بخشا ہے۔
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U: 721 )
(Release ID: 1975010)
Visitor Counter : 156