کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر  مملکت جناب بھگونت کھوبا کی قیادت میں ہندوستانی وفد آج دوسرے عالمی مقامی پیداوار فورم میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہوا


طبی مصنوعات کے شعبے میں تعاون کے لیے ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان مفاہمت نامےپر دستخط کیے جانے کا امکان

عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف شعبوں سے 800 سے زیادہ اعلیٰ سطحی شرکاء شرکت کریں گے

Posted On: 04 NOV 2023 2:02PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا کی قیادت میں ہندوستانی وفد ہالینڈ کے دی ہیگ میں 6 سے 8 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے دوسرے عالمی مقامی پیداواری فورم(ڈبلیو ایل پی ایف) میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔

ان کے دورے کے دوران، ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان طبی مصنوعات کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک  مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیرموصوف  یورپی میڈیسن ایجنسی کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ شریگندھا ہالینڈ کنڑ بالاگا کی کنڑ راجوتسووا 2023 کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیےایندھوین بھی جائیں گے۔

عالمی مقامی پیداوار پلیٹ فارم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی پہل پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد ادویات اور دیگر صحت سے متعلق ٹیکنالوجیوں تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ فورم رکن ریاستوں اور عالمی برادری کو ایک باقاعدہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ حکمت عملیوں کو تشکیل دے سکیں، اجتماعی عمل کو تقویت بخشے، اور پائیدار مقامی پیداوار پر شراکت داری کو فروغ دے تاکہ معیاری صحت کی مصنوعات تک بروقت اور مساوی رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایل پی ایف سیکرٹریٹ میں مقامی پیداوار اور امدادی(ایل پی اے) یونٹ اس فورم کو منظم کرنے کے لیے میزبان ملک کے طور پر نیدرلینڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

یہ میٹنگ ہندوستان کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ کثیر جہتی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا تاکہ دواسازی کی عالمی سپلائی چین میں لچک کو فروغ دیا جاسکے اورادویات کے شعبہ میں ہندوستان کی جانب سے کی گئی اہم شراکت کو ظاہر کیا جاسکے، کیونکہ دوسرا ڈبلیو ایل پی ایف  کا مقصد فراہم کرنا ہے۔ مقامی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے میں کلیدی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور رکاوٹوں سے نمٹنےنیز  معیاری، محفوظ اور موثر صحت سے متعلق مصنوعات اور ٹیکنالوجی تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پائیدار مقامی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے کے مواقع اور طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

یہ فورم پرکشش بات چیت کی سہولت فراہم کرنا ، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا  اور قابل عمل سفارشات تیار کرجاری رکھے گا، جو مقامی پیداواری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور عالمی صحت کی حفاظت کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ دوسرے ڈبلیو ایل پی ایف سے توقع کی جاتی ہے کہ مختلف شعبوں سے 800 اعلیٰ سطحی شرکاء، جیسے متعلقہ وزراء اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران، بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما اور نمائندے اور دیگر ترقیاتی شراکت دار، بین الاقوامی اور علاقائی مالیاتی اداروں کے سینئر نمائندے، پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی اور اکیڈمی کے نمائندے کی شرکت متوقع ہے۔ لہٰذا، اس  پروگرام میں ہندوستان کی شراکت موزوں ہے کیونکہ ہندوستان ایک اہم کھلاڑی ہے جو ادویہ سازی میں سپلائی چین کے ساتھ ساتھ سستی ،معیاری اور شعوری انداز میں عالمی صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نتائج  فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

675

 



(Release ID: 1974720) Visitor Counter : 93