امور داخلہ کی وزارت

سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں   امور داخلہ کی وزارت ( ایم ایچ اے  )نے کامیابی  کے ساتھ خصوصی مہم 3.0  کا انعقاد کیا


اس مہم کی توجہ زیر التوا معاملات کو ختم کرنے،  جگہوں کے بہتر  انتظام اور پائیدار ماحول پر مرکوز تھی

امور داخلہ کی وزارت نے تقریباً تمام اہداف میں 100فیصد کامیابی حاصل کی، تقریباً 167240 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا اور 95000 سے زیادہ فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، کباڑ سامان کو ٹھکانے لگانے سے 5.82 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی

امور داخلہ کی وزارت کی تمام جگہوں پر 10,274 مہم چلائی گئی، مرکزی مسلح پولیس فورسز( سی اے پی ایف )، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور مرکزی پولیس تنظیموں ( سی پی اوز )نے مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا

Posted On: 02 NOV 2023 3:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا  معاملات کو کم کرنے کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں ، امور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے ) نے خصوصی مہم 3.0 کا  کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا ۔ اس مہم کا انعقاد 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک کیا گیا تھا اور اس میں کچرے کو ٹھکانے لگانے،  جگہوں کے بہتر انتظام اور پائیدار ماحول پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

مرکزی وزیر داخلہ، امور داخلہ کے وزیر مملکت اور داخلہ سکریٹری نے ذاتی طور پر  سوچھتا مہم کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے اس مہم کی اعلیٰ سطح پر باقاعدگی سے نگرانی کی۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک  متحرک ٹیم کے ذریعہ کی گئی اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے تقریباً تمام اہداف میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔ تقریباً 167240 مربع فٹ جگہوں کو خالی کرایا گیا  اور 95000 سے زیادہ فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا ۔ کباڑ سامان کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 5.82 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ۔  امور داخلہ کی وزارت کی تمام جگہوں پر 10,274 مہم چلائی گئی۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف)، مرکز کے زیر انتظام علاقے  (یوٹیز) اور مرکزی پولیس تنظیموں  (سی پی اوز) نے  امور داخلہ کی وزارت کی مہم میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

مہم 15 ستمبر 2023 سے ایک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع کی گئی تھی تاکہ صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کو ختم کرنے وغیرہ کے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔ مہم کے دوران جگہوں کے بہتر بندوبست اور دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

**********

(ش ح۔ م ع   ۔ت ح  )

U.No. 602



(Release ID: 1974151) Visitor Counter : 92