سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے سووچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی سے مکمل کیا اورسرکاری اداروں میں زیر التواء پڑے معاملات کی تعداد کو کم کیا
مہم کے دوران 300 سے زائد مقامات کی نشاندہی اور صفائی کی گئی
صفائی اور اسکریپ اور دیگر بے کار مواد کو ٹھکانے لگانے کے بعد 37 ہزار مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کرائی گئی
اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 8.33 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی
Posted On:
02 NOV 2023 11:11AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری اداروں میں زیر التواء پڑے معاملات کے بوجھ کو کم کرنے کے وژن اور مشن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے زیر التوا پڑے معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی تحریک کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 (عمل درآمد کا مرحلہ)شروع کیا، جس میں بہتر خلائی انتظام اور ماحولیات اور سرکاری انفراسٹرکچر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے پر خاص توجہ مرکوز کی گئی۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ نے اپنی خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی سے مکمل کیا ہے جس میں سووچھتا کو اجاگر کیا گیا ہے، جو کہ محکمہ کے اندر اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع اس کے سیکشنز/ڈویژنز/خودمختار اداروں /ماتحت دفاتر میں چلائی گئی تھی۔ مہم 15 ستمبر 2023 سے ایک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی تاکہ مہم کی مدت کے دوران صفائی اور مقامات کے انتظام کے لیے تیار کیے جانے والے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔
مہم کے دوران خلائی انتظام اور دفاتر میں کام کاج کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ خصوصی مہم کے ابتدائی مرحلے کے آغاز سے ہی، محکمہ نے اپنے سیکشنز/ ڈویژنز/ خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر کے ساتھ ملک بھر میں صفائی کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کی۔ صفائی کے لیے تقریباً 150 مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی اور 20 ہزار مربع فٹ کے علاقے کو کچرے سےآزاد کیے جانے کی امید تھی، 8000 سے زیادہ فزیکل فائلز اور تقریباً 140 ای فائلوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک پر عزم ٹیم کے ذریعہ کی جاتی تھی اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر معلومات کو باقاعدگی سے اپ لوڈ کیا جاتا تھا۔
جوائنٹ سکریٹری (ا نتظامیہ )، محترمہ اے دھنلکشمی نے مختلف ہائبرڈ وی سی میٹنگوں کے ذریعے مہم کی پیش رفت کا فعال طور پر جائزہ لیا اور جاری خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر دفتر کے احاطے کے اندر بہت سی جگہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کام کاج کی جگہ پر صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی بہترین کوششیں کریں۔
(سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے(ڈی ایس ٹی) (انتظامیہ) کی صدارت میں مہم کے مختلف اہداف کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہائبرڈ موڈ میں سائنس اورٹیکنالوجی کے محکمے کے تمام اے آئیز / ماتحت دفاتر کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ)
خصوصی مہم 3.0 کے تحت محکمہ اور اس کے سیکشنز/ڈویژنز/خودمختار اداروں /ماتحت دفاتر میں عمل آوری کے مرحلے کے دوران بہت سے بہترین طریقوں کو بھی انجام دیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی این ایس ٹی) ، موہالی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ایک خود مختار ادارے نے اپنے کیمپس میں ملبے کی نشاندہی کی اور اسے کھرچنے کے بعد، احاطے میں چلنے والے عام علاقے کے لیے فرش بنانے کے لیے استعمال کیا۔
(آئی این ایس ٹی موہالی میں ملبے کو صاف کیا گیا اور فرش بنانے کے لئے استعمال کیا گیا)
سووچھتا بیداری پروگرام انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاؤڈر میٹلرجی اینڈ نیو میٹریلز (اے آر سی آئی) کے ذریعے شروع کیا گیا، جو کہ کالج کے طلباء کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے(ڈی ایس ٹی)کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسکول کے بچوں کے لیے ‘‘کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان’’کے تھیم کے تحت ڈرائنگ مقابلہ بھی منعقد کیا۔
(کالج کے طلباء کے لیے اے سی آر آئی کی طرف سے سووچھتا بیداری پروگرام)
(کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان پر طلباء کے لیے ڈرائنگ مقابلہ)
جے ایس (انتظامیہ) کی زیرقیادت مہم کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے( ڈی ایس ٹی) کی طرف سے سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے کولی کیمپ، وسنت وہار اور ایم سی ڈی بوائز اینڈ گرلز اسکول میں پٹسن سے بنے تھیلے اور دھات کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
(ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے پٹسن کے تھیلوں اور دھاتی بوتلوں کی تقسیم)
اکتوبر مہم کا اختتام کئی محاذوں پر اہداف کو عبور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ہوا، محکمہ نے اپنے سیکشنز/ ڈویژنز/ خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 3.0 میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اسے 300 سے زائد مقامات پر صفائی کے تہوار کے طور پر منایا۔ اس سال 37 ہزار مربع فٹ کا قابل ذکر علاقہ بے کار اشیاء سے خالی کرایا گیا ہے۔ مہم کے تحت زیر التوا پڑے معاملات کے بوجھ کو کم کرنے کے ایک حصے کے طور پر ٹارگٹ فائلوں، جسمانی اور ای فائلوں دونوں کا جائزہ لیا گیا اور بہت سی فائلوں کو بند کر دیا گیا اور ان کو ختم کر دیا گیا۔ محکمہ نے اپنے سیکشنز/ ڈویژنز/ خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر کے ساتھ ۔ مہم کے دوران شناخت کیے گئے اور جمع کیے گئے اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 8.33 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ 8,214 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3066 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ 140 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 130 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا۔
یہ کوششیں محکمہ اور اس کے سیکشنز/ڈویژنز/خودمختار باڈیز/ماتحت دفاتر کے کام کے صرف ایک حصے کو نمایاں کرتی ہیں۔
*******
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.588
(Release ID: 1974033)
Visitor Counter : 82