سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 جناب نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ جموں اور کشمیر میں چار لین کے ساتھ 1.08 کلومیٹر طویل  رام بن ویاڈکٹ  کی تعمیر ایک قابل ذکر حصولیابی ہے ،جسے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے


تین سو 28 کروڑ کی لاگت سے  تعمیر یہ پروجیکٹ  قومی شاہراہ -44 کے  اودھم پور – رام بن سیکشن  پر واقع ہے

Posted On: 02 NOV 2023 10:48AM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے اپنی پوسٹوں کی ایک سیریز میں کہا کہ جموں اور کشمیر میں  ہم نے  را م بن ویاڈکٹ   کی تعمیر  کامیابی کے ساتھ پوری کرلی ہے ، جو چار لین کے ساتھ 1.08  کلومیٹر کی طوالت میں  ایک قابل ذکر حصولیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  328کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ پروجیکٹ  قومی شاہراہ-44 کے  اودھم پور –رام بن سیکشن  پر واقع ہے ۔

WhatsApp Image 2023-11-02 at 10.18.30 (1).jpeg

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ غیر معمولی پُل  26اسپین سے بنا ہے اور اس کے بنیادی ڈیزائن میں  کنکریٹ اور  اسٹیل  گریڈر  کی شمولیت کا  استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پورا ہونے سے رام بن بازار میں   ٹریفک کی  بھیڑ کافی  کم ہوگئی ہے ،جس سے گاڑیوں کی آمدورفت  بھی آسان ہوگئی ہے۔

WhatsApp Image 2023-11-02 at 10.18.30.jpeg

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کو اپناتے ہوئے  ہم جموں اور کشمیر کو  بہترین  قومی شاہراہ  بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے وقف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی حصولیابی نہ صرف  خطہ جاتی   ،معاشی خوشحالی کو بڑھاوا دیتی ہے بلکہ ایک اعلیٰ سطحی سیاحتی مقام کی شکل میں  اس  کی کشش میں  مزید اضافہ کرتی ہے۔

********

  ش ح۔ ج ق ۔رم

U-585     



(Release ID: 1974020) Visitor Counter : 91