امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز کی مداخلت پر پیاز کی کم سے کم برآمداتی قیمت نے گھریلو بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ کو روک دیا ہے
قیمتوں کو مزید کنٹرول میں رکھنے کے لیے بفر اسٹاک کی فروخت اور اضافی خریداری سے كام لیا جا رہا ہے
Posted On:
30 OCT 2023 6:33PM by PIB Delhi
برآمدات کی حوصلہ شکنی اور گھریلو منڈیوں میں دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتِ ہند کی طرف سے پیاز كی 29 اکتوبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک کم سے کم برآمدی قیمت امریكی ڈالر 800 فی ٹن نافذ کرنے کے فیصلے نے مہاراشٹر کے بازاروں میں قیمتوں کی درستگی ہر فوری اثر پڑا ہے جہاں قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران رجسٹرڈ سب سے زیادہ قیمت میں 5 فیصد سے 9 فیصد تك کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے تمام بازاروں میں پیاز کی اوسط قیمت میں 4.5 فیصد کی کمی آئی ہے اور کھپت کے مراکز میں بھی اسی طرح کی کمی دیکھی گئی۔
صارفین کے امور کا محکمہ یومیہ بنیاد پر پیاز کی برآمدات اور قیمتوں کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ گھریلو قیمتیں مستحكم رہیں اور صارفین کو دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نومبر کے مہینے میں بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر محکمے نے منڈی میں فروخت اور اونچی قیمتوں کے مراکز پر خوردہ صارفین کو رعایتی فروخت کے ذریعے پیاز کے بفر اسٹاک کو مارکیٹ میں ریلیز کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس میں 170 شہروں پر محیط 685 موبائل ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے خوردہ فروخت شامل ہے۔ نیفیڈ اور این سی سی ایف نے خریف کی فصل کے لیے اضافی 2 لاكھ میٹرك ٹن پیاز کی خریداری بھی شروع کر دی ہے۔ پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور صارفین کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسے اونچی قیمت کے مراکز میں تقسیم کیا جائے گا۔
******
U.No:472
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1973159)
Visitor Counter : 107