مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘ کی تشکیل کے لئے مشوروں کے تعلق سے ٹی آر اے آئی (ٹرائی) کے ماقبل مشاورتی دستاویز پر تبصرے حاصل کرنے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
30 OCT 2023 2:08PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 21 ستمبر 2023 کو ’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘ کی تشکیل کے لئے ان پٹس پر ایک ماقبل مشاورتی دستاویز جاری کیا تھا۔ پہلے مشاورتی کاغذ میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ ابتدائی طور پر 10 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔
اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی وجہ سے تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخیں 31 اکتوبر 2023 تک بڑھا دی گئی تھیں۔
اب، اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مذکورہ ما قبل مشاورتی دستاویز پر تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر، تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 7 نومبر 2023 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت کی مزید توسیع پر غورنہیں کیا جائے گا۔
تبصرے ای میل آئی ڈی
advbcs-2[at]trai[dot]gov[dot]in
اور
jtadvbcs-1[at]trai[dot]gov[dot]in
پر ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت؍معلومات کے لیے، جناب انیل بھاردواج، ڈائریکٹر جنرل ٹی آر اے آئی سی ایس آر اور مشیر (بی اینڈ سی ایس) سےاس ٹیلی فون نمبر
+91-11-23237922.
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح ۔ ج ق ۔ ک ا
U.NO.449
(Release ID: 1973026)
Visitor Counter : 92