سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین سول سروسز سے متعلق خدمات بہم رسانی کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں


انجینئروں کا تعلیمی پس منظر اور ان کی مہارت حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کی تکمیل میں مدد فراہم کریں گے، خصوصاً وہ پروگرام جو تکنالوجی پر مبنی ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، بھارت اب اختراعی تکنالوجی کے میدان میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی ٹی دہلی ایلومنی پبلک سروس ڈے تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 29 OCT 2023 6:59PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ تکنیکی ماہرین سول سروسز سے متعلق خدمات بہم رسانی میں مزید بہتری پیدا کر سکتے ہیں۔

تکنیکی ماہرین کا تعلیمی پس منظر اور ان کی مہارت ، وزیر اعظم مودی کی زیر قیادت حکومت کے ذریعہ شروع کیے گئے متعدد اہم پروگراموں کی کامیاب تکمیل میں خصوصی طور پر مدد فراہم کر سکتے ہیں، کیونکہ ان میں سے متعدد اسکیمیں مثلاً سوامتوا، گتی شکتی، ڈی بی ٹی، ڈی ایل سی کے لیے چہرے کی شناخت سے متعلق تکنالوجی، وغیرہ تکنالوجی پر مبنی ہیں۔

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت آئی آئی ٹی دہلی کی ایلومنی پبلک سروس ڈے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q2LR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت اب اختراعی تکنالوجی کے میدان میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ ہم گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور 2070 تک خالص صفر اخراج کے ہدف کی جانب گامزن ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج بھارت برقی موٹر گاڑی، ہوا اور شمسی توانائی سمیت غیر روایتی توانائی استعمال کرنے والے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے، اور ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی اولین بس بھارت میں تیار کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’دنیا قیادت کے لیے ہماری جانب دیکھ رہی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00238ED.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، آج ہم دنیا کی سرکردہ پانچ معیشتوں میں شامل ہیں، اور بھارت عالمی اختراعی عدد اشاریہ 2022 میں 81ویں مقام سے جست لگاکر 40 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ کووِڈ وبائی مرض کے دوران، بھارت نے نہ صرف اپنی آبادی کی زندگیاں بچائیں بلکہ ٹیکے فراہم کرکے دنیا کی بھی مدد کی اور ہم نے دنیا کا اولین ڈی این اے ٹیکہ بھی تیار کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمارے چندریان مشن  نے سب سے پہلے چاند پر پانی کی موجودگی کا ثبوت تلاش کیا اور  آتیہ ایل1 کی قیادت ایک خاتون ڈائرکٹر نے کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے خلائی تحقیق ، اور ایس اینڈ ٹی میں بھارتی کوششوں کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی  جی20 سربراہ ملاقات کے بعد دنیا میں ایک قدآور رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’آج دنیا بھارت کے زیر قیادت آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے ذریعہ بین الاقوامی یوم یوگ اور موٹے اناجوں کے بین الاقوامی سال کا اعلان کیا جانا ہمارے بڑھتے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے۔ اب ہم سب بھارتیوں کے لیے وقت ہے کہ ہم اپنا فرض ادا کریں اور اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GHRX.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج کے دور میں آئی آئی ٹی انجینئروں کا کردار ’فعال ‘ اور ’غیر فعال‘ دونوں طرح کا ہے، - ’فعال‘ اس لحاظ سے کہ سماج میں انہیں تعلیم یافتہ، ذہین اور تکنیکی ماہر  سمجھا جاتا ہے، جبکہ آئی آئی ٹی  کے سابق طلبا بھی اسی سماج کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاشرے کی حوصلہ افزائی کریں جس میں وہ رہتے ہیں اور جس کا وہ حصہ ہیں۔ آج کے نوجوان نہ  صرف روزگار تلاش رہے ہیں بلکہ اپنے خود کے اسٹارٹ اپ اداروں  سے صنعت کار بن کر روزگار فراہم کار بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’آج  3000 سے زائد زرعی تکنیکی اسٹارٹ اپ ادارے موجود ہیں اور یہ ایروما مشن اور لیونڈر کی کاشت جیسے شعبوں میں ازحد کامیاب ہیں، ان میں سے چند  اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں ہیں تاہم وہ ازحد اختراعی ہیں۔’‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O0L1.jpg

قومی تعلیمی پالیسی، این ای پی – 2020 اس طرح کے مسائل کو حل کرتی ہے اور اس نے طلبا کو ’’اپنی تمناؤں کی قید‘‘ سے آزاد کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الگ تھلگ رہ کر کام کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئندہ 25 برسوں میں ’’امرت کال‘‘ کے اہداف کی تکمیل کے لیے تمام تر شعبوں کے پیشہ واران کے درمیان وسیع تر تال میل کے قیام کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ فرمان یہ ہے: ’’مکمل سائنس، مکمل حکومت اور مکمل ملک‘‘

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:428


(Release ID: 1972879) Visitor Counter : 94