کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی اوساکا ، جاپان میں جی سیون ٹریڈ منسٹرز میٹنگ میں شرکت


جناب گوئل نے کلیدی بنیادی ڈھانچے میں پبلک پرائیویٹ ساجھیداری اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اور سپلائی چین میں اختراع اور ڈیجیٹائزیشن اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

جناب گوئل نے سرحد پار تجارت اور سپلائی چین میں آسانی لانے کے لئے انضباطی لائحہ عمل پر اشتراک وتعاون حکومتوں پر زور دیا

Posted On: 28 OCT 2023 3:24PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج جاپان کے شہر اوساکا میں جی سیون وزرا تجارت کی میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب گوئل نے سپلائی چین کو مستحکم بنانے پر زور دیا اور اس معاملے پر کئی صلاح ومشورے دیئے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ 19 عالمی وبا اور جغرافیائی وسیاسی حالات وواقعات کے تناظر میں موجودہ سپلائی چین کے غور طلب پہلو اجاگر ہوئے ہیں جو اشیا کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی افراد زد کا سبب بنتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کلیدی بنیادی ڈھانچے میں پبلک ۔ پرائیویٹ ساجھیداری اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اور سپلائی چین میں اختراع اور ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ جناب گوئل نے سپلائی چین میں تنوع لانے اور عملے کو ہنرمند بنانے اور پھر سے ہنر مند بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے سرحد پار کی تجارت اور سپلائی چین میں آسانی پیدا کرنے کے لئے انضباطی خاکے پر اشتراک وتعاون کے لئے حکومتوں پر زور دیا۔

سیشن کے دوران حکومتوں، پرائیویٹ سیکٹر اور بین الاقوامی تنظیموں مثلا او ای سی ڈی، ڈبلیو ٹی او وغیرہ کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کے زیادہ تر نمائندوں نے مستحکم سپلائی چین کے فروغ میں اپنے مثبت تجربات سے حاضرین کو آگاہ کرا۔سوزوکی نے ہندوستان میں اپنے تجربات پر ریپریزنٹیشن دی ۔ ای آر آئی اے نے بھی اپنے ایک مطلاعے کے بارے میں بتایا جس میں عالمی ویلیو چین میں ہندوستان کے بڑھتے حصے کو دکھایا گیا ہے۔

آسٹریلیا، چلی ، انڈونیشیا اور کینیا نے بھی اظہار خیال کیا اور اس موضوع پر اپنی صلاح دی۔

جناب گوئل نے متعدد غیر ملکی وزرا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی جن میں جاپان، برطانیہ ، آسٹریلیا، امریکہ اور جرمنی شامل ہیں۔ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے غیر محصول بندشوں کے خاتمے ، جاری ایف ٹی اے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور ڈبلیو ٹی او پرآنے والی وزارتی کونسل جیسے معاملات زیر غور آئے۔

جی سیون دنیا کے سات اہم ملکوں پر مشتمل ایک بین حکومتی فورم ہے۔ جی سیون عالمی نیٹ ورک ویلتھ کے تقریبا نصف حصے، تیس سے 43 فی صد عالمی جی ڈی پی اور دنیا کی دس فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔ ہندوستان منتخبہ ملکوں میں شامل ہے  جنھیں جی سیون کی جانب سے اوساکا میں وزرا تجارت کی میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

*****

U.No:403

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1972638) Visitor Counter : 82