نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ہندوستانی پیرا ایتھلیٹوں نے پیرا ایشین گیمز میں ہندوستان کے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کے ساتھ تاریخ رقم کی


پیرا ایشین گیمز میں ہمارے کھلاڑیوں کی تاریخی کارکردگی کھیلوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتی ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 28 OCT 2023 6:57PM by PIB Delhi

ہندوستانی پیرا ایتھلیٹوں نے پیرا ایشین گیمز میں 29 گولڈ میڈل سمیت 111 تمغوں کے ساتھ ہندوستان کے اب تک کے سب سے زیادہ تمغے حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے  2010 کے ایڈیشن میں   14،  2014 میں 33 اور 2018 میں 72 تمغے جیتے تھے ۔ یہ کھیلوں کے آغاز کے بعد سے اب تک کی ہندوستان کی بہترین کارکردگی ہے، جہاں مجموعی طور پر تمغوں کی تعداد میں ہندوستان  5ویں نمبر پر ہے۔ ہندوستان نے اس سال اپنا سب سے بڑا دستہ بھیجا، جس میں  303 ایتھلیٹ (191 مرد اور  112 خواتین) شامل ہیں۔  111 تمغوں میں سے، خاتون کھلاڑیوں نے 40 تمغے حاصل کئے، یعنی تمغوں کی تعداد کا 36 فیصد۔

ریکارڈ ساز کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا’’یہ کارکردگی ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھیلوں کے تعلق سے صحیح پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ خواہ وہ نچلی سطح پر کھیلو انڈیا اسکیم ہو یا بہترین کھلاڑیوں کے لیے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم، ان اسکیموں کے ذریعے فراہم کی جانے والی مدد واقعی اب نتائج فراہم کررہی ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کھیلو انڈیا کے 8 ایتھلیٹوں اور  ٹاپس کے  46 ایتھلیٹوں نے ان کھیلوں میں حصہ لیا اور 111 میں سے مجموعی طور پر 38 تمغے جیتے۔ اس کے علاوہ، 2014 کے مقابلے کھیلوں کے بجٹ میں 3 گنا اضافہ نے بھی ہمیں اپنے تمام کھلاڑیوں کو بہتر مدد فراہم کرنے کی صلاحیت فراہم کی ہے، چاہے وہ کوچیز کے لحاظ سے ہوں، تربیت، غیر ملکی تجربہ ہو، خوراک یا بنیادی ڈھانچہ ہو۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا ’’حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے ساتھ ساتھ ان پیرا ایشین گیمز اور پچھلے اولمپکس، پیرا لمپکس، سی ڈبلیو جی، ڈیف لمپکس میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ کھیلوں میں ہندوستان کی طاقت بڑھ رہی ہے۔ اور جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے حال ہی میں آئی او سی کی میٹنگ میں کہا کہ  ہندوستان نہ صرف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، بلکہ وہ بڑے مقابلوں کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے، چاہے وہ 2030 میں یوتھ اولمپکس ہوں یا 2036 میں سمر اولمپکس ہوں۔

 

******

ش  ح۔ف ا ۔ م ر

U-NO. 405



(Release ID: 1972637) Visitor Counter : 89