بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت خصوصی مہم 3.0 کے تحت مختلف اقدامات کر رہی ہے
اب تک تقریباً 1,17,09,095 روپےکی آمدنی آج تک اسکریپ اور فالتو سامان کو ٹھکانے لگانے کے بعد حاصل کی گئی
97 میں سے 94 بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی صفائی مہم انجام دی گئی
Posted On:
27 OCT 2023 11:50AM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت خصوصی مہم 3.0 چلا رہی ہے۔ مہم کے اہم شعبوں میں عوامی شکایات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا، اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں، کام کی جگہ اور احاطے کے اردگرد صفائی مہم، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا اور فائلوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔
اب تک 24,215 فزیکل فائلوں میں سے 24,023 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ختم کرنے کے لیے 6,847 فائلوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 1,857 فائلوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر 13,848 ای فائلز کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 1,012 کا جائزہ لیا گیا اور 7,538 کو بند کر دیا گیا۔ X (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا)، فیس بک اور انسٹاگرام پر 50 سے زیادہ ٹویٹس وزارت اور اس کے خود مختار اداروں کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز نے مہم سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے پوسٹ کیے ہیں۔
صفائی ستھرائی کی مہم زورشور سے جاری ہے اور 97 میں سے 94 مقامات کی صفائی ستھرائی کی گئی۔اب تک 1,421 اسکوائر فٹ کے علاقے کو خالی کرایا گیا ہے۔ وزارت نے اسکریپ کو ٹھکانہ لگاکر 1,17,09,095 روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ عوامی شکایات کے 91 اہداف میں سے 90 کو حل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات 9 میں سے 6 حاصل کیے گئے، ارکان پارلیمنٹ کے59 اہداف کے حوالہ جات میں سے 47 حاصل کر لیے گئے ہیں۔ 42پارلیمنٹری انسورنش اہداف میں سے 37 حاصل کر لیے گئے ہیں۔ تمام 4 ٓئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) ہدف اور تمام 7 ریاستی سرکار کے حوالہ جات کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ان اقدامات کا آغاز 15 ستمبر 2023 کو تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوا تھا، جس کا مقصد مہم کے اہم مرحلے کے لیے صفائی کے لیے اٹھائے جانے والے مخصوص اہداف کی نشاندہی کرنا ہے، جو 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک چلائی جا رہی ہے۔
*****
ش ح ۔ ح ا۔ ع ر
U. No.342
(Release ID: 1971873)
Visitor Counter : 76