وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری  جناب راج ناتھ سنگھ نے فضائیہ کے کمانڈروں سے کہا کہ دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے ابھرتے ہوئے فضائی جنگی رجحانات کا تجزیہ کریں اور اس سے سیکھیں


‘‘ہندوستان کے فضائی ڈومین کی حفاظت کے لیےفضائی دفاعی نظام ، ڈرون اور ایرو اسپیس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے’’

Posted On: 26 OCT 2023 12:35PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 26 اکتوبر 2023 کو نئی دلی میں فضائیہ کے کمانڈروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔  اجلاس کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے ہندوستانی فضائیہ کی  آپریشنل تیاریوں کے بارے میں رکشا منتری کو بریفنگ دی۔

کمانڈروں سے اپنے خطاب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ کی  آپریشنل تیاریوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور تینوں افواج کے ذریعے مشترکہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں  نے فضایہ کے کمانڈروں سے کہا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی جیوپولیٹیکل صورتحال کی جانچ کریں اور اس کا  ہندوستان کے ضمن میں  جائزہ لیں۔

رکشا منتری نے کہا  کہ فضائی جنگ کے میدان میں نئے رجحانات ابھرے ہیں اور دفاعی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے ان کا تجزیہ کرنے اور ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی اے ایف کو فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے ، ڈرون کے استعمال اور ہندوستان کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ایرو اسپیس کے میدان میں آگے بڑھنے  پر توجہ دینے کی تلقین کی۔  انہوں نے کہا ‘‘عالمی سلامتی کے منظر نامے سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں، ہمیں ان سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے’’۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ہماچل پردیش، سکم اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالیہ انسانی امداد اور آفات سے متعلق امداد (ایچ اے ڈی آر) مشن کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے ادا کیے گئے شاندار رول کی تعریف کی۔ انہوں نے پریاگ راج میں ایئر فورس ڈے پریڈ اور ایئر ڈسپلے کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد بھی دی، جس کی لوگوں نے خوب تعریف کی۔ رکشا راجیہ منتری جناب  اجے بھٹ اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اس موقع پر موجود تھے۔

دو سال میں منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں ،موجودہ جیو پولیٹیکل ماحول اور ٹکنالوجی کی ضروریات کے پیش نظر  ہندوستانی فضائیہ کے آگے کے راستے کو ترتیب دینے پر بات چیت کی جاتی ہے۔ نامور قومی سلامتی کے ماہرین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی قابل شخصیات کو کانفرنس کے دوران اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔

*************

ش ح۔ ا گ  ۔ ت ح

U- 303


(Release ID: 1971560)