وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے عہدیداران سے ملاقات کی

Posted On: 25 OCT 2023 8:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ جناب مودی کو ان کی جانب سے شری رام مندر کی تقدیس (پران پرتِشٹھا) کے لیے مدعو کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے کہا ’’میں ازحد خوش قسمت ہوں۔ یہ میری خوش بختی ہے کہ میں اپنی زندگی میں یہ تاریخی موقع  ملاحظہ کروں گا۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

جے سیا رام!

آج کا دن جذبات سے پُر رہا ہے۔ ابھی شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے عہدیداران مجھ سے میری رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے مجھے شری رام مندر میں پران پرتشٹھا کے موقع پر ایودھیا آنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

میں خود کو بہت خوش قسمت مانتا ہوں۔ یہ میری خوش بختی ہے کہ اپنی زندگی میں، میں یہ تاریخی موقع ملاحظہ کروں گا۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:260



(Release ID: 1971134) Visitor Counter : 75