عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی سے تحریک لینے والی ’’سوچھتا ‘‘ مہم  نے ’’کچرے سے دولت ‘‘بنانےکے تصور کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان


فضلے  سے نکلنے والے میٹریلس (سازوسامان) کو  اب پیداواری مادوں  میں بدل کر دوبارہ استعمال  کرنے اور ان  کی ری سائیکلنگ کے لیے اختراع اور ٹیکنالوجی کے اطلاق کے بارے میں اب  بہتر سمجھ ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ڈرونس کی تثلیث کی وکالت کرتے ہیں تاکہ فضلہ کو دانشمندی کے ساتھ الگ کیا جا سکے اور نتیجہ خیز مادوں کو تیزی سے ٹھکانے لگایا جا سکے

حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں خصوصی مہمات میں 776 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی ہے۔ اس آمدنی کا ایک بڑا حصہ، خصوصی مہم 3.0 کے آخری 20 دنوں میں 176 کروڑ روپے کمائے گئے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ خصوصی مہم 3.0 کے  تیسرے ہفتہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 25 OCT 2023 4:17PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  ہندستان کے تمام سرکاری دفاتر میں نافذ کی جارہی سووچھتا خصوصی مہم 3.0 کی تیسرے ہفتے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی سے تحریک لینے والی ’’سوچھتا ‘‘ مہم  نے ’’کچرے سے دولت ‘‘بنانےکے تصور کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے۔انہوں نے کہا  فضلے  سے نکلنے والے میٹریلس (سازوسامان) کو  اب پیداواری مادوں  میں بدل کر دوبارہ استعمال  کرنے اور ان  کی ری سائیکلنگ کے لیے اختراع اور ٹیکنالوجی کے اطلاق کے بارے میں اب  بہتر سمجھ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019VLI.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور ڈرون کی تثلیث کی وکالت کی تاکہ فضلے کو ذہانت سے الگ کیا جا سکے اور نتیجے میں آنے والے مادوں کو تیزی سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔

انہوں نے کہا اب، اگر ہمارے پاس مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ماڈیول ہے جو ٹھوس اور رقیق فضلہ کو الگ کر سکتا ہے، تو ہمارے پاس روبوٹ ہے جو اس کو لے جائے گا اور اسے ڈرون پر لوڈ کرے گا اور پھر ڈرون خود بخود اڑ کر اسے متعلقہ مقام تک لے جائے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کچرے کا ہر  ذرہ قابل واپسی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور سی ایس آئی آر نے حال ہی میں 'ری سائیکلنگ آن وہیلز' بس شروع کی ہے، جو اپنی نقل و حرکت کی وجہ سے مختلف مقامات پر کچرے سے دولت تیار کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دہرہ دون میں مقیم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم  (سی ایس آئی آر-ا ٓئی آئی پی) نے مشترکہ طور پر دوبارہ استعمال شدہ کوکنگ آئل(آر یو سی او) وین تیار کی ہے جو استعمال شدہ کھانا پکانے کے تیل کو اکٹھا کرتی ہے اور اسے بائیو فیول میں تبدیل کرتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے پچھلے تین سالوں میں ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر کی طرف سے چلائی گئی تین خصوصی مہمات میں صرف اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 776 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی ہے۔ اس آمدنی کا ایک بڑا حصہ، خصوصی مہم 3.0 کے آخری 20 دنوں میں 176 کروڑ روپے کمائے جا چکے ہیں۔

"لہذا ہماری آمدنی پیدا کرنے کی رفتار بھی بڑھ رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ہم نے اس سے دولت کمانے کا ہنر سیکھ لیا ہے… اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے پیمانے پر بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اب ہم  نقطہ عروض کے منتظر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YEQ4.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ کہ سوچھتا مہم ایک عوامی تحریک بن گئی ہے جب سے انہوں نے 15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے اپنے پہلے یوم آزادی کے خطاب کے دوران یہ نظریہ شروع کیا تھا۔

"سووچھتا مہم کے پہلے سال میں 4 لاکھ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کیے گئے، خواتین کو 'سووِدھا، سواستیہ اور سمان' سے بااختیار بنایا گیا۔ دوسرے سال، خصوصی مہم نے لاکھوں ردی فائلوں کو ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کی، جس نے پیداواری استعمال کے لیے دفتر کی قیمتی جگہ خالی کر ائی گئی اور ای اسکریپ کی صفائی کی گئی۔ انہوں نے کہا خصوصی مہم 3.0 اب فضلہ سے دولت پیدا کرنے پر مرکوز ہے،‘‘ ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی مہم 3.0 کے تین ہفتوں میں تقریباً 86 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ دستیاب کرائی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم 3.0 کے  تیسے ہفتہ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے، نوڈل ایجنسی ہونے کے ناطے، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی تعریف کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزارتوں/محکموں اور ان کے فیلڈ/علاقے میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزارتوں/محکموں پر زور دیا کہ وہ ملک کے تمام حصوں میں تمام بیرونی دفاتر/دفاعی اداروں اور پی ایس یوز کا احاطہ کرنے کے لیے مہم کے نفاذ میں ایک نقطہ  عروج کو اپنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FYB3.jpg

خصوصی مہم 3.0 کی پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر ایک وقف پورٹل (https://scdpm.nic.in/)  پر نگرانی کی جاتی ہے۔ مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے نوڈل افسران کے ساتھ سکریٹری، ڈی اے آر پی جی  کی صدارت میں باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔ خصوصی مہم 3.0 نومبر کے پہلے ہفتے میں تشخیصی مرحلے کے آغاز کے ساتھ 31 اکتوبر 2023 کو اختتام پذیر ہوئی۔

 

ش  ح۔ ح ا   ۔ ج

UNO-233


(Release ID: 1970954) Visitor Counter : 87