مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی  ( ٹرائی ) نے سترہ مقامات اور آس پاس کے علاقوں یعنی  اگرتلہ، آگرہ، اورنگ آباد، بھاو نگر، بھوپال، گوہاٹی-بونگائیگاؤں، حصار، جے پور، اونگول، پلکڑ، رانچی-گملا، سنگاریڈی، ٹریچی، آگرہ-بریلی ہائی وے، بھاو نگر-راجولا ہائی وے ، بھوپال- جبل پور ہائی وے اور حصار-روہتک ہائی وے میں  انجام دیے گئے  ڈرائیو ٹیسٹس پر رپورٹ جاری کی

Posted On: 25 OCT 2023 3:47PM by PIB Delhi

ٹی آر اے آئی( ٹرائی)  نے مواصلات کی  سروس فراہم کرنے والوں کی مدد سے سترہ شہروں، ان کے آس پاس کے علاقوں اور شاہراہوں یعنی: اگرتلہ، آگرہ، اورنگ آباد، بھاو نگر، بھوپال، گوہاٹی-بونگائیگاؤں، حصار، جے پور، اونگول، پلکاڈ، رانچی-گملا، سنگاریڈی، ٹریچی، آگرہ-بریلی ہائی وے، بھاو نگر-راجولا ہائی وے، بھوپال- جبل پور ہائی وے اور حصار-روہتک ہائی وے پر، جون 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ڈرائیو ٹیسٹ انجام دیے۔

ڈرائیو ٹیسٹ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے ذریعے فراہم کردہ سروس کے سیلولر/موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے آواز اور ڈیٹا سروسز کے لیے کیے گئے تھے۔ شہروں اور ایل ایس ایز کی تفصیلات جن میں ڈرائیو ٹیسٹ کیے گئے، ذیل میں دی گئی ہیں۔

نمبر شمارمحل وقوع     لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے)

  1. اگرتلہ، شمال مشرقی
  2. آگرہ، یوپی (مغربی)
  3. اورنگ آباد، مہاراشٹر
  4. بھاو نگر، گجرات
  5. بھوپال، مدھیہ پردیش
  6. گوہاٹی-بونگائیگاؤں، شمال مشرق
  7. اونگول، آندھرا پردیش
  8. حصار، ہریانہ
  9. پلکڑ، کیرالہ
  10. رانچی-گملا، بہار
  11. سنگاریڈی، آندھرا پردیش
  12. جے پور، راجستھان
  13. ٹریچی، تمل ناڈو
  14. آگرہ-بریلی ہائی وے،  یوپی (مغربی)
  15. بھاو نگر-راجولا ہائی وے، گجرات
  16. بھوپال- جبل پور ہائی وے، مدھیہ پردیش
  17. حصار-روہتک ہائی وے، ہریانہ

نیٹ ورک کے لیے  جائزہ  شدہ کلیدی کارکردگی کے اشارے (کے پی آئیز) میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. آواز کی خدمت کے لیے: کوریج؛ کال سیٹ اپ سکسیز کی شرح (سی ایس ایس آر)؛ ڈراپ کال ریٹ؛ بلاک کال ریٹ، ہینڈ اوور سکسیز کی شرح؛ آر ایکس کوالٹی۔
  2. ڈیٹا سروسز کے لیے:ڈاؤن لوڈ اور اپلوڈ  تھرو پٹس، ویب براؤزنگ ڈِلے، ویڈیو اسٹریمنگ ڈِلے اور لیٹنسی۔

مکمل رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.analytics.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک  ۔ رب (

U. No.232



(Release ID: 1970898) Visitor Counter : 66