وزارت دفاع
اے آئی این ایس سی 2023: آل انڈیا نو سینک کیمپ نے لونا والا میں آئی این ایس شیواجی میں واقع این سی سی کے نیول ونگ کیڈٹس کی امتیازی خصوصیات کا مظاہرہ کیا
نیول بیس آئی این ایس شیواجی پر پہلے کیمپ کا مقصد ملک کی تعمیر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے
Posted On:
25 OCT 2023 1:05PM by PIB Delhi
آل انڈیا نو سینک کیمپ 2023 (اے آئی این ایس سی2023) لوناوالا کےآئی این ایس شیواجی میں مشہور بحریہ کے اڈےپرمکمل ہو گیا ہے، جس سے ملک بھر کے 17 ڈائریکٹوریٹ سے ہندوستان کے بہترین نوجوان کیڈٹس کے درمیان سالانہ 10 روزہ مقابلہ ختم ہو گیا ہے۔ اے آئی ا ین ایس سی ، اس بار این سی سی کے مہاراشٹر ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔
اے وی ایس ایم، وی ایس ایم اور این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘ہمیں آئی این ایس شیواجی میں اے آئی این ایس سی 2023 کے دوران کیڈٹس کی کامیابی پر فخر ہے۔ یہ مقابلہ نہ صرف ہمارے نوجوان کیڈٹس کی شاندار صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ شرکاکے درمیان مواخات کے جذبے کو بھی تقویت پہنچاتا ہے۔ اس کیمپ کے لیے جنوب بحریائی کمانڈ اورآئی این ایس شیواجی کے صدر دفتر کی طرف سے فراہم کردہ تعاون اور وسائل، ملک کی تعمیر کے تئیں ان کی حقیقی وابستگی کا اظہار ہے ۔’’
اس سال کے مقابلوں میں بہت سی سرگرمیاں شامل تھیں جو کیڈٹس کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف مقابلوں، مشقوں اور ورکشاپس کے ساتھ جسمانی اور ذہنی طور پر چیلنج کرتی ہیں ۔ اس سال یہ ایونٹ مہاراشٹر ڈی ٹی ای نے جیتا جبکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ڈی ٹی ای رنرز اپ رہے۔
************
ش ح۔ع ح۔ف ر
(U: 215)
(Release ID: 1970702)
Visitor Counter : 136