کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگست 2023 میں معدنی پیداوار میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا


اپریل-اگست 2023-24 مجموعی ترقی 8.3 فیصد تک پہنچ گئی

Posted On: 23 OCT 2023 4:07PM by PIB Delhi

اگست، 2023 کے لئے کان کنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100) اگست، 2022 کی سطح کے مقابلے میں 12.3فیصد زائد ہے۔ انڈین بیورو آف مائنس (آئی بی ایم)کے عارضی اعدادو شمار کے مطابق اسی وقت، اپریل-اگست، 2023-24 کی مدت کے لیے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مجموعی نمو 8.3 فیصد ہے۔ اگست 2023 میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح یہ تھی: کوئلہ 684 لاکھ ٹن، لگنائٹ 28 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 3110 ملین کیوبک میٹر ، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1428 ہزار ٹن، کرومائیٹ 148 ہزار ٹن، تانبہ کانک 10 ہزار ٹن، سونا 113 کلو گرام، لوہا مرکب 181 لاکھ ٹن، کانسہ کانک۔ 30 ہزار ٹن، مینگنیج مخلوط 233 ہزار ٹن، جستہ کانک۔ 132 ہزار ٹن، چونا پتھر 365 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 107 ہزار ٹن اور میگنیسائٹ 10 ہزار ٹن۔

  اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران مثبت نمو ظاہر کرنے والی اہم معدنیات میں شامل ہیں: سونا (46.8 فیصد)، فاسفورائٹ (40.7فیصد)، مینگنیج مخلوط (36.9فیصد)، تانبا (18.9فیصد)، کوئلہ (17.8فیصد)، لوہامخلوط (14.9فیصد)، چونا پتھر (13.8فیصد)، قدرتی گیس (یو) (9.9فیصد)، میگنیسائٹ (4.5فیصد)، پیٹرولیم (خام) (2.1فیصد)، کرومائیٹ (1.4فیصد) اور دیگر اہم معدنیات جو منفی نمو ظاہر کرتی ہیں ان میں شامل ہیں: باکسائٹ (-1.5 فیصد)، زنک کنک (-4.1فیصد)، لگنائٹ (-5.4فیصد) اور لیڈ کنک (-15.1 فیصد)

************

ش ح۔ ش ت    ۔ ف ر

 (U: 141 )


(Release ID: 1970097) Visitor Counter : 96