وزارت دفاع
دفاعی پیداوار کے محکمہ کی صفائی ستھرائی مہم 3.0
صفائی ستھرائی سے متعلق یہ مہم ملک بھر میں ان 746 مقامات پر چلائی گئی جن کی شناخت محکمہ نے اس کے ڈی پی ایس یوز اور منسلک دفاتر کے ساتھ کی ہے
دوہزار700 میٹرک ٹن کباڑ اوردیگربیکار کی چیزوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد تقریباً 7.5 لاکھ مربع فٹ جگہ دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے
Posted On:
23 OCT 2023 3:06PM by PIB Delhi
دفاعی پیداوار کا محکمہ اس وقت خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے، جس میں صفائی کے طریقوں کو شامل کرنے اوردفاعی سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے ادارے (ڈی پی ایس یوز) اور ان کے متعلقہ دفاتر میں تاخیر کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ سوچھتا مہم 3.0 ملک بھر میں صفائی ستھرائی کوبڑھانے کی ایک اہم کوشش کی نمائندگی کرتی ہے، جس میں دفاعی سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے تمام ادارے (ڈی پی ایس یوز) اور دفاعی پیداوارکا محکمہ(ڈی ڈی پی) اس پہل میں سرگرم طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ محکمے کے اندر تنظیموں نے اب تک یعنی تیسرے ہفتے تک خصوصی مہم کے حصے کے طور پر 746 صفائی ستھرائی سے متعلق مہم چلائی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی ان کوششوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ، محکمہ کسی بھی موجودہ تعطل کو کم کرنے کے لیے زیر التوا مقدمات کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔
مہم کے تیسرے ہفتے کے اختتام پر، دفاعی پیداوار کے محکمہ نے درج ذیل سنگ میل حاصل کیے ہیں:
- 21000 فائلوں/ریکارڈز کا جائزہ لیا گیااور ان کو ختم کرنے کے لیے الگ الگ فائلوں کا جائزہ لیاگیا۔
- 7.5 لاکھ مربع فٹ جگہ کباڑ/غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کرحاصل کی گئی۔
- 2700 MT کوڑے کباڑ/غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگایا گیا۔
- کباڑ کوٹھکانے لگاکر 20 کروڑروپے سے زیادہ کی رقم حاصل کی گئی۔
- 153 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- عوامی شکایات کی 52اپیلوں کو نمٹا یا گیا۔
قطعی مقاصد اور ایک مضبوط نگرانی کے نظام سے لیس،محکمہ خصوصی مہم 3.0 میں متعین کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پورے دل وجان سے کوشش کر رہا ہے۔ اس پہل کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ ترین سطح پر جانچ کی جاتی ہے، اورڈی اے آر پی جی کےایس سی ڈی پی ایم پورٹل کو تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ مہم کے بارے میں عوامی بیداری کو سوشل میڈیا، بینرز، پوسٹرز اور پینٹنگ کے دلچسپ مقابلوں سمیت متعدد ذرائع سےتشہیر کی جاتی ہے، جس میں ڈی پی ایس یوز اور ڈی ڈی پی دونوں کی طرف سے X (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 570 سے زیادہ ٹویٹس مشترک کیے گئے ہیں ، سبھی# Special Campaign 3.0 کے ساتھ ٹیگ کیے گئے ہیں۔
************
ش ح۔ش م۔ج ا
(U: 137)
(Release ID: 1970075)
Visitor Counter : 84